نشان جو بھی ملے، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں ضرور حصہ لیں گے، بیرسٹر گوہر

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو جو بھی انتخابی نشان ملا، وہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی۔

الیکشن کمیشن میں انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، لوگ عمران خان کے نظریے کے ساتھ ہیں، عمران خان کسی نشان کے محتاج نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر عملدرآمد کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

انٹراپارٹی کیس سے متعلق گفگتو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم نے الیکشن کمیشن سے آج استدعا کی ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن کی درخواست پر جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ آجائے تب تک کیس کی سماعت ملتوی کی جائے، امید ہے الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ اپنا آرڈر مزید واضح کردے گی، ہمیں سرٹیفیکیٹ بھی ملے گا اور ہمارے ارکین کا نوٹیفیکیشن بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ نے تسلیم کیا تھا کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے، 39 پی ٹی آئی ارکان کے سرٹیفیکیٹس پر بطور چیئرمین میں نے دستخط کیے تھے، یہ سرٹفیکیٹ باقی ارکان کے لیے بھی تھا، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ اگر کسی پارٹی کے انتخابات نہ ہوئے ہوں تو الیکشن کمیشن اس معاملے کو دیکھے، اگر الیکشن ہوئے ہوں تو پھر الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں ہے کہ وہ سیاسی جماعت کے الیکشن پر اعتراض کرے یا اسے سرٹیفیکیٹ جاری کرنے سے انکار کرے

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس، عمران خان نے بیرسٹر علی ظفر کو پیروی سے روک دیا

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو کہا ہے کہ ہمیں بھیجے گئے نوٹس میں الیکشن کمیشن نے آرگنائزیشنل اسٹرکچر سے متعلق قانونی سوالات پوچھے تھے جن کا سپریم کورٹ نے خود جواب دیا ہے، جہاں تک پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن منعقد کرانے کا تعلق ہے، اس بارے میں نہ الیکشن کمیشن نے کچھ پوچھا اور نہ ہی کسی اور نے کہا کہ انٹراپارٹی الیکشن نہیں ہوئے، اس حوالے سے ہم 1300 سے زائد صفحات پر مبنی دستاویز الیکشن کمیشن میں جمع کرا چکے ہیں، ہم نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں اس کے پاس کیس کی سماعت کا اختیار نہیں ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن میں اپنے 40 اراکین قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے 107 اراکین، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 91 اراکین  صوبائی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کے 9 اراکین صوبائی اسمبلی کی کنفرمیشن فائل کی کرچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم