’مریم نواز سے انصاف کی امید نہیں، عمران خان ہوتا تو۔۔۔۔۔‘، بلوچستان میں قتل ہونے والے شہری کے والد کی گفتگو

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعہ میں قتل ہونے والے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے رہائشی حمزہ کے والد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں انصاف کی کوئی امید نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں انصاف نہیں ملتا، کیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز انہیں انصاف دیں گی، ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔ ان سے تو انصاف ملنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ اگر مریم نواز کی جگہ عمران خان ہوتے تو وہ مان بھی لیتے کہ انصاف ملے گا۔

پاکستان تحریک انصاف حکومت کے سابق وزیر فواد چوہدری نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’نا امیدی‘۔

ظہیر احمد لکھتے ہیں کہ عمران خان کے ہوتے ہوئے بھی انصاف نہیں ملنا تھا کیونکہ پاکستان میں انصاف ہے ہی نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر پاکستان میں انصاف ہوتا تو مل بھی جاتا جو چیز ہے ہی نہیں وہ کیسے ملے سکتی ہے؟

ایمان وحید لکھتی ہیں کہ جو کارساز سانحے کی ذمہ دار نتاشا دانش جیسی قاتل امیرزادی کو تحفط دے سکتے ہیں وہ غریب عوام کو انصاف کیوں دیں گے؟

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے