پی ٹی آئی کے ساتھ 12 سال سے اختلافات، اتنی جلدی معاملات درست نہیں ہوسکتے، مولانا فضل الرحمان

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ 12 سال تک ہماری مخالفت رہی ہے، ان سے بات چیت چل رہی ہے، دنوں کے اندر اتنی جلدی معاملات درست نہیں ہوسکتے۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کے بعد لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آصف زرداری میرے گھر تشریف لائے تھے، ہم نے بھائیوں کی طرح ان سے ملاقات کی ہے، ان کی طبیعت ٹھیک نہیں۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی اور جمعیت علما اسلام کے مابین بالآخر مل کر چلنے پر اتفاق ہوگیا

انہوں نے کہاکہ 9 مئی کے حوالے ریاستی اداروں نے فیصلہ کرنا ہے، حکومت 5 سال پورے کرے گی یا نہیں میں نہیں بتا سکتا کیونکہ نجومی تو نہیں ہوں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ میں اس پارلیمان کو عوام کا نمائندہ نہیں سمجھتا، بلوچستان اور دیگر چھوٹے صوبوں میں وسائل کے مسئلوں کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ہر صوبے کے وسائل پر مقامی لوگوں کا حق ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کی کمیٹیوں کے درمیان آج ہونے والے اجلاس میں پارلیمنٹ کے فورم پر ایشو ٹو ایشو مل کر چلنے پر اتفاق کیا گیا۔

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کی کمیٹیوں کے درمیان اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں جماعتیں عوام کے مسائل اور قانون سازی سے متعلق مل کر چلیں گی۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار، مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن اتحاد میں فوری شمولیت سے معذرت

اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سابق اسپیکر اسد قیصر، شبلی فراز اور جے یو آئی کی جانب سے عبدالغفور حیدری اور کامران مرتضیٰ شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp