مقامی و غیر ملکی کوہ پیماؤں نے اسپانٹک چوٹی سر کرلی

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 10مقامی اور غیر ملکی کوہ پیماؤں نے بلتستان کے ضعلے شگر میں واقع 7,027 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی کامیابی سے سر کر لی۔ یہ اس موسم گرما کی آخری مہم تھی۔

ٹیم نے جمعے کی شام کو گولڈن پیک یا سنہری چوٹی بھی کہلائی جانے والی اس خوبصورت چوٹی کو شگر کی طرف سے سر کرنے کا آغاز کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی خاتون کا کارنامہ، دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی پر قومی پرچم لہرا دیا

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اسٹورٹ جیمز، پیٹر اپٹن اور ڈیوڈ ولس، اسپین سے ماریا پوجاداس، فرانس سے ڈیوڈ لاوی اور پاکستان سے مرزا علی، احمد بیگ، رضوان داد، وقار علی اور زمان کریم اتوار کی صبح 10:40 بجے چوٹی پر پہنچے۔

 قراقرم ایکسپیڈیشنز کے محبوب علی کے مطابق کامیابی کے ساتھ  چوٹی کو سر کرنے کے بعد کوہ پیما بیس کیمپ تک واپس آگئے ہیں۔

اس سے قبل 10 اگست کو 4 پاکستانی کوہ پیماؤں نے اسپانٹک چوٹی سر کیا  تھا۔ وہ کوہ پیما 2 ٹیموں میں منقسم تھے جن میں سے ایک میں سندھ کے اسد علی میمن اور گلگت بلتستان کی وادی ہوشے سے محمد امین جبکہ دوسری ٹیم میں اسلام آباد سے فاروق احمد اور ارندو اور شگر سے جواہر علی شامل تھے۔

مزید پڑھیے: پاک فوج کا ریسکیو آپریشن: غیرملکیوں سمیت 7 کوہ پیماؤں کو بچا لیا

یاد رہے کہ جولائی میں کوہ پیمائی کے دوران 3 جاپانی کوہ پیما چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ کوہ پیماؤں میں سے ایک پہاڑ سے اترتے ہوئے گرنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔

اس کی موت کے ایک ہفتہ بعد نگر ضلع کی ہوپر ویلی کے کچھ مقامی کوہ پیماؤں اور اونچائی والے پورٹرز نے اس کی لاش کو اس کے ساتھیوں کے حوالے کیا۔

جون میں 2 دیگر جاپانی کوہ پیما جو اسپانٹک چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کے دوران لاپتا ہو گئے تھے اور بعد میں کیمپ میں مردہ پائے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp