نوجوان اپنا مستقبل روشن اور تابناک دیکھنے کے خواہش مند ہوتے ہیں تاکہ وہ بھرپور طریقے سے کامیاب زندگی گزاریں اس لیے زیادہ تر نوجوان اپنی ہر چیز داؤ پر لگا کر یورپ جانا چاہتے ہیں، اتنی تگ و دو کے بعد پھر وہ مختلف تصاویر اپلوڈ کر کے اپنے جاننے والوں کو یہ بتاتے بھی نظر آتے ہیں کہ آخر کار وہ یورپ جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر آج ایسی ہی چند تصاویر گردش کر رہی ہیں جس میں درجنوں لڑکیوں نے ایک ہی تصویر شیئر کی جس میں وہ بلیک ٹراوزر پہنے ہاتھ میں پاسپورٹ اور ٹکٹ لیے بیٹھی ہیں جس سے پہلا تاثر یہی مل رہا ہے کہ یہ کوئی منظم گروہ ہے جو جعل سازی کے ذریعے لڑکیوں کو جرمنی بھجوا رہا ہے حالانکہ کھلی آنکھوں سے دیکھیں تو ایک ہی تصویر درجنوں مختلف اکاؤنٹس سے شیئر کی گئی ہے لیکن تمام لڑکیوں کا دعویٰ ایک جیسا ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے یورپ جا رہی ہیں۔
یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ وہ بہت حیران ہوئیں کہ اتنی ساری لڑکیاں ایک ہی پاسپورٹ اور بلیک ٹراوزر پہن کر جرمنی کیوں جا رہی ہیں؟ پھر سمجھ آیا یہ ساری ماموں کے بیٹے کامران کی بہنیں ہیں اور اتنے سارے ٹوئٹر اکاؤنٹ اور ایک ہی تصویر پر اپنے جانے کا بتا رہی ہیں۔
میاں زبیرنے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ماموں کے بیٹے کامران کے بعد پیش خدمت ہیں ماموں کی بیٹیاں۔
عروج نامی صارف نے مذاق میں لکھا کہ مثبت سوچیں کیا پتہ ایک پاسپورٹ پر یہ تمام لڑکیاں تعلیم حاصل کرنے جا رہی ہوں۔
Kya pata ek hi passport pa sub jarhe ho🙂 positive thinking 🙂🥹
— urooj🫶🇵🇰 (@urooj__72) August 27, 2024
ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایک ہی تصویر کے ساتھ یہ خواتین کتنے ممالک کے دورے کر آئی ہیں۔
ایک ہی پکیچر کے ساتھ یہ کیتنے ملکوں کے دورے کر آی 🧐🤣
— Sana (@S_choudhry2) August 27, 2024
ایک ہی تصویر مختلف اکاؤنٹس سے شیئر ہوتا دیکھ کر’ماموں کے بیٹے کامران‘ کی پوسٹ ذہن میں تازہ ہو جاتی ہے جس میں متعدد افراد یہ پوسٹ کرتے نظر آئے تھے کہ ان کے ماموں کا بیٹا کامران جو سعودی عرب میں قید تھا رہا ہو گیا ہے۔ جس پر درجنوں میمز بنائی گئی تھیں۔