بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کے نئے چیئرمین منتخب ہوگئے، وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کم عمر ترین چیئرمین ہیں۔
35 سالہ جے شاہ 2019 سے بی سی سی آئی کے اعزازی سیکرٹری اور 2021 سے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئر میں کے طور پر خدمات انجام دے رہےہیں۔
نئے چیئرمین منتخب ہونے پر جے شاہ کے آئی سی سی ہیڈ کوارٹر میں پہلے دن پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے اور ان کا مذاق بنایا جا رہا ہے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مختلف میمز بھی وائرل ہو گئیں۔
ایک صارف نے انڈین فلم کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے اسے جے شاہ سے تشبیہ دی، کلپ میں اداکار نئے آفس میں جاتا ہے لیکن اسے کچھ سمجھ نہیں آتی کہ کام کیسے کرنا ہے، ملازم کے کاغذات پر دستخط کرنے کے اصرار پر اداکار کہتے ہیں کہ وہ کاغذات گھر لے جا کر پڑھیں گے اور پھر ان پردستخط کریں گے لیکن ملازم اسے انتہائی ضروری قرار دیتا ہے جس کے جواب میں اداکار کہتے ہیں کہ وہ بدھ کو کاغذ اور قلم نہیں پکڑتے اور صاف انکار کر دیتے ہیں۔
Jay Shah's first day at ICC headquarters pic.twitter.com/27FwrAqLjO
— 🍺 (@anubhav__tweets) August 27, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ جے شاہ آئی سی سی کے اب تک کے بد ترین چیئرمین ہوں گے۔
He will be the worst ever ICC Chairman. https://t.co/ifiE7mbSh7
— Dibtridib (@dibtridib16) August 28, 2024
ایک ایکس صارف نے میم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ معلون نہیں ہندوستانی اپنے ہی لوگوں کو کیوں بدنام کرتے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے جے شاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بی سی سی آئی سیکرٹری کے طور پر اچھے کام کیے ہیں۔
Abe woh engineer hai unoadh nahi🤷.i don't know why indians discredit their own even if he has done really well!🤦.he has done some great works as bcci secretary https://t.co/drHLKgpX4z
— Debasish Singh (@cricdebasish) August 28, 2024
واضح رہے کہ آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین گریگ بارکلے کے عہدے کی مدت رواں سال نومبر میں ختم ہو رہی ہے، گریگ بارکلے کی مدت ختم ہونے سے قبل بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کو آئی سی سی کا چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔ جے شاہ یکم دسمبر سے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
اپنے چیئرمین منتخب ہونے پر جے شاہ نے کہا کہ آئی سی سی کے ساتھ کام کرنے کےلئے پرجوش ہوں، کرکٹ کو دنیا بھر میں فروغ دینا ہے اور کرکٹ کو پہلے سے زیادہ مقبول کھیل بنانا ترجیحات میں شامل ہے