پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں فتنتہ الخوارج کے خلاف 20 اگست کو آپریشن شروع کیا تھا، آپریشن کے دوران پاک فوج کو اب تک کئی اہم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سیکیورٹی فورسز کا وادی تیراہ میں آپریشن، فتنہ خوارج کے سرغنہ سمیت 25 دہشتگرد ہلاک
اس آپریشن میں اب تک 25 سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوچکے ہیں، اس دوران فتنہ خوارج کے 11 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران پاک فوج کے 4 جوانوں نے بھی جام شہادت نوش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں فتنہ الخوارج، نام نہاد لشکرِ اسلام اور جماعت الاحرار کے خلاف وسیع پیمانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ہے۔
آپریشن کے نتیجے میں فتنہ الخوارج اور اس کے حامیوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے، جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں میں خارجی سرغنہ ابوذر عرف صدام بھی شامل ہے۔
اب پاک فوج کی جانب سے وادی تیراہ میں فتنتہ الخوارج کے خلاف 20 اگست سے جاری انٹیلیجینس بیسڈ آپریشنز میں جہنم واصل ہونے والے دہشت گردوں کی ویڈیو اور تصاویر منظرِ عام پر آگئی ہیں، ویڈیو میں افغانستان سے دراندازی کرنے والے خوارج کو جہنم واصل ہوتے ہُوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ خوارج سے متعلق اہم دستاویزات سامنے آ گئیں، پاکستان کا عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجینس بیسڈ آپرشنز کے نتیجے میں خوارج بھاری نقصان اٹھانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شدید خوف و ہراس میں خوارج اپنی لاشیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔
پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک انٹیلیجینس بیسڈ آپریشن جاری رکھے گی۔