’ہم سے اچھے تو ڈاکو نکلے‘، کچے کے ڈاکوؤں کے یوٹیوب چینل پر صارفین کے تبصرے

بدھ 28 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کچے کے خطرناک ڈاکو جو لوگوں کو اغوا کرنے، یرغمال بنانے اور قتل جیسی وارداتوں میں ملوث ہیں اب ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں شاہد لنڈ جن کے سر پر کروڑوں کا انعام ہے اپنے ڈاکو دوست کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔  ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد اور عمران خان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

کچے کے ڈاکوؤں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے، عائشہ علی لکھتی ہیں کہ ان سے اچھے تو کچے کے ڈاکو نکلے جنہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنا لیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ تو بہت معصوم سے لوگ لگ رہے ہیں کیا ڈاکو ایسے ہوتے ہیں؟

اسرار احمد لکھتے ہیں کہ تمام لوگ اپنا یو ٹیوب چینل بنا لیں اس کا بہت اسکوپ ہے کیونکہ یہاں رونالڈو سے کچے کے ڈاکوؤں تک سب موجود ہیں۔

شمس خٹک نے لکھا کہ محب وطن تو کچے کے ڈاکو بھی ہیں اپنے پیچھے پاکستان کا جھنڈا لگا کر قوم سے خطاب کر رہے ہیں۔

شاکر محمود اعوان نے لکھا کہ شاہد لونڈ کو حکومت نے اتنا مشہور کردیا ہے کہ اب ان کے دوست اپنا یوٹیوب چینل سبسکرائب کروانے کےلیے درخواست کر رہے ہیں اور آخر میں شاہد لونڈ عمران خان زندہ باد کا نعرہ بھی لگا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے سندھ اور پنجاب کے کچے کے بڑے علاقے میں کارروائی کرنے والے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی ایک کروڑ روپے کردی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کچے کے 20 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت سے متعلق تفصیلات جاری کی تھیں۔

لسٹ جاری کرنے پر ڈاکو شاہد نے محکمہ داخلہ پنجاب کے نمبر پر کال کی اور کہا کہ میرا نام لسٹ میں کیوں ڈالا، جنہوں نے پولیس اہلکاروں کو شہید کیا ان میں سے کسی کا نام اشہار میں موجود ہی نہیں ہے اس لیے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت والی لسٹ فوری ختم کر کے نئی تیار کی جائے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

نئے انتظامی یونٹس کے بغیر بہتر گورننس ممکن نہیں، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کا اتفاق

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں