انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ کھیلنے والے بلے بازوں کی نئی رینکنگ کے مطابق پاکستانی بلے باز بابر اعظم اپنی خراب کارکردگی کے باعث 6 درجے تنزلی کا شکار ہوکر تیسرے سے 9ویں نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ محمد رضوان پہلی مرتبہ کریئر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
آئی سی سی کی نئی مینز ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ کے مطابق انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک چوتھے نمبر پر جبکہ بنگلہ دیشی مشفق الرحیم اور پاکستانی محمد رضوان گزشتہ ہفتے کے دوران اپنی عمدہ کارکردگی کے بعد کریئر کی بہترین پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:یہ کیا ہو رہا ہے؟ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی تصویر وائرل
بنگلہ دیش کیخلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے حالیہ ٹیسٹ میچ میں بغیر آؤٹ ہوئے 171 اور 51 رنز کی اننگز کی بدولت محمد رضوان پہلی بار ٹاپ 10 بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جبکہ اسی ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم 0 اور 22 کی مایوس کن اننگز کھیلنے کے بعد چھ درجے تنزلی کے بعد 9ویں نمبر پر آگئے ہیں۔
اسی ٹیسٹ بنگلہ دیش کے خلاف پہلی اننگز میں سنچری بنانے کے بعد سعود شکیل بھی ایک درجہ ترقی کر کے 13ویں نمبر پر آ گئے ہیں، بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم پاکستان کے خلاف اسی ٹیسٹ میں 191 رنز کی اہم اننگز کے بعد 7 درجے ترقی کرتے ہوئے کریئر کی بہترین 17ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
مزید پڑھیں:وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
اسی طرح سری لنکا کے دنیش چندیمل 4 درجے بہتری کے ساتھ 23 ویں، کامندو مینڈس 8 درجے کی بہتری کے ساتھ 36ویں، بنگلہ دیش کے لٹن داس 2 درجے ترقی کر کے 27ویں اور انگلینڈ کے جیمی اسمتھ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں 22 درجے بہتری کے ساتھ 42 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
بولنگ کے محاذ پر، انگلینڈ کے کرس ووکس سری لنکا کے خلاف ہر اننگز میں 3 وکٹیں لینے کے بعد 4 درجے ترقی کرتے ہوئے 16 ویں نمبر پر پہنچ گئے، اسی میچ میں 6 وکٹیں حاصل کرنے کے بعد سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو بھی نمایاں طور 10 درجے ترقی کرتے ہوئے 17ویں نمبر پر ہیں۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابراعظم اوپر سے کتنا نیچے آئے؟
پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ 4 درجے ترقی کر کے 33 ویں نمبر، انگلینڈ کے گس اٹکنسن 4 درجے اور میتھیو پوٹس 5 درجے ترقی کرکے بالترتیب 42ویں اور 57ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔