اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنے بیٹے کی فکر لاحق، امریکا سے مزید مدد مانگ لی

بدھ 28 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی فوج اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان 7 اکتوبر 2023 سے جنگ جاری ہے، اور اس دوران اسرائیلی فوج کی بمباری سے اب تک 40 ہزار سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ اسرائیل تمام تر وسائل کے باوجود فلسطینیوں کے جذبوں کو شکست نہیں دے سکا، اور اب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو اپنے بیٹے کی فکر لاحق ہوگئی ہے اور انہوں نے امریکا سے مزید مدد مانگ لی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کی متوقع جوابی کارروائی کے خدشات کے پیش نظر اپنے بیٹے یائر نیتن یاہو جو امریکا میں مقیم ہیں، ان کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں نیتن یاہو ہمارے بچوں کو دفن کر رہا ہے، تل ابیب اسرائیلی مظاہرین کے نعروں سے گونج اٹھا

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے فرزند 2023 سے امریکا میں مقیم ہیں، اور ان کی سیکیورٹی پر سالانہ 6 لاکھ 80 ہزار ڈالر خرچ آرہا ہے۔

واضح رہے کہ حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی تہران میں شہادت کے بعد ایران نے اسرائیل سے بدلہ لینے کا اعلان کررکھا ہے، اور کہا ہے کہ وقت اور جگہ کا تعین ہم خود کریں گے۔

ایرانی ردعمل کی صورت میں امریکا اسرائیل کا دفاع کرے گا، وائٹ ہاؤس

دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جان کربی نے کہا ہے کہ اگر ایران کی طرف سے اسرائیل کے خلاف کوئی ردعمل دیا گیا تو امریکا اسرائیل کا دفاع کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ واشنگٹن ایران کی بیان بازی کو سنجیدگی سے لیتا ہے لیکن جوابی کارروائی کے امکانات کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں ننھی فلسطینی بچی کی دردناک داستان پر ملالہ یوسفزئی بھی تڑپ اُٹھیں، اسرائیل سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں امریکی فوج نے ایران یا اس کے اتحادیوں کے حملوں کو روکنے کی کوشش میں مشرق وسطیٰ میں اپنی موجودگی میں اضافہ کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب میں کرپشن سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم ہوں، قانونی نوٹس کا بھرپور جواب دوں گا، چوہدری سالک حسین

پاکستان اور برطانیہ نے افغانستان میں سرگرم دہشتگرد تنظیموں کو عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ قرار دے دیا

قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان کی ناقابلِ شکست ڈبل سینچری، پشاور کی فیصل آباد کے خلاف گرفت مضبوط

وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جے ڈی وینس نے وسط مدتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ ایران جنگ، مہنگائی اور ٹرمپ کی اسرائیل پالیسی کو قرار دےدیا

ویڈیو

پشاور میں 11 ہزار مین ہولز کے ڈھکن غائب، شہریوں کی زندگیاں خطرے میں، انتظامیہ فنڈز کی منتظر

مڈٹرم انتخابات کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پالیسی کیا ہوگی؟

فوڈ سبسڈی پروگرام سے ساڑھے 7 کروڑ افراد مستفید، خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کا پیکیج منظور

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف، جے یو آئی اور جماعت اسلامی: ایک سماجی مطالعہ

نئے صوبے کس کی اجارہ داری توڑیں گے؟

مولانا فضل الرّحمان اور خواجہ آصف کا نقد سودا