وزیراعظم کوئٹہ پہنچ گئے، امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احسن اقبال، جام کمال خان، محسن نقوی بھی کوئٹہ پہنچے ہیں۔

کوئٹہ ائیرپورٹ پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبد الخالق اچکزئی، صوبائی وزیر سی این ڈبلیو عبد الرحمٰن کھیتران چیف سکریٹری بلوچستان شکیل قادر، آئی جی پولیس اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں پر بھارتی میڈیا کا مذموم پروپیگنڈا اور انتہائی شرم ناک کردار

دورہ کوئٹہ کے دوران وزیر اعظم آج امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں وفاقی وزراء اعلٰی حکام بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کا دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دو روز قبل بلوچستان میں مختلف واقعات کے دوران بلوچ شدت پسندوں کی جانب سے متعدد افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp