اسلام آباد پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کے قبضے سے لاکھوں 6 سروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے ہیں۔ روپے مالیت کے
یہ بھی پڑھ لیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، لوٹ مار میں ملوث گینگ پکڑا گیا
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) اسلام آباد سید مصطفی تنویر کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ لوئی بھیر کی پولیس ٹیم نے اسلام آباد میں موٹر سائیکلز چوری میں ملوث گینگ کے افراد کو گرفتار کیا ہے، دوران تفتیش گرفتار ملزمان نے 9 تھانوں کی حدود سے موٹر سائیکل چوری کرنے اعتراف کیا ہے۔
وفاقی دارلحکومت میں موٹر سائیکلز چوری میں ملوث گینگ گرفتار
ملزمان نے وفاقی دارالحکومت کے 9 تھانوں کی حدود سے بیسیوں موٹر سائیکل چوری کا انکشاف کیا۔
ابتدائی تفتیش کےدوران ملزمان سے 6 موٹر سائیکل برآمد کر لئے گئے۔
ملزمان دوسرے صوبوں میں موٹر سائیکل بھجوا کر فروخت کرتے تھے… pic.twitter.com/1sRQvL3ute
— Islamabad Police (@ICT_Police) August 29, 2024
سید مصطفی تنویر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6 موٹر سائیکلز برآمد ہوئے ہیں، ملزمان موٹر سائیکلز اسلام آباد سے چوری کرکے دیگر صوبوں میں بھجوا کر فروخت کردیتے تھے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’اسلام آباد پولیس سرکاری محکمہ ہے یا کوئی سیاسی تنظیم؟‘
ڈی آئی جی اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے، کوئی ملزم قانون کے شکنجے سے ہرگز نہیں بچ سکے گا۔