گلگت ایئرپورٹ اراضی متاثرین نے وزیراعلیٰ کی یقین دہانی پر دھرنا عارضی طور پر ختم کردیا

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی یقین دہانی اور چارٹر آف ڈیمانڈ تسلیم کرنے پر گلگت ایئرپورٹ اراضی متاثرین نے دھرنا ختم کردیا تاہم احجتاجیوں نے ایک ماہ میں مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں احتجاج دوبارہ شروع کرنے کا اعلان بھی کردیا۔

دھرنا 29 دن تک جاری رہنے والا تھا تاہم حکومت کی یقین دہانی کے بعد اسے ختم کردیا گیا۔

ایئرپورٹ کے باہر متاثرین نے کئی دنوں سے پرامن دھرنا دیا ہوا تھا جس میں سیاسی ،مذہبی،سماجی شخصیات کی ایک بڑی تعداد بھی شریک ہوتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: فلائٹ نمبر 404: گلگت سے اسلام آباد روانہ ہونے والا جہاز جو 35 سال بعد بھی لاپتا ہے

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حاجی گلبر خان نے متاثرین ایئرپورٹ اراضی کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کا مسئلہ 70سالوں سے حل طلب ہے اور صوبائی حکومت نے اس مسئلے کوحل کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے مختلف فورمز پر رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کے جائز مطالبات کے حل کے لیے وفاقی حکومت کو خصوصی مراسلہ بھی بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے میں موجود تمام متاثرین ہمارے بھائی ہیں اور ان کی مشکلات کا ہمیں احساس ہے۔

حاجی گلبر خان نے یقین دہانی کروائی کہ وزیر اعظم کے متوقع دورہ گلگت کے موقع پر متاثرین کی ملاقات کا بندوبست کیا جائے گا تاکہ آپ کے مطالبات حل ہوسکیں۔

مزید پڑھیے: گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کے وارنٹ گرفتاری جاری

انہوں نے بتایا کہ وفاقی سطح پر بھی متاثرین ایئرپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں صوبائی وزیر قانون اور سیکریٹری قانون بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ متاثرین نے عدالتی احکامات پر عدم عمل درآمد کے بعد پلان بی کے تحت ایئر پورٹ مسافر لاؤنج کے باہر دھرنے کا اعلان کیا تھا جس پر مقامی انتظامیہ نے بھاری  تعداد میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز طلب کرلی تھی۔

تاہم اب طے ہوا ہے کہ صوبائی کابینہ متاثرین ایئرپورٹ کے معاوضے کے حوالے سے سمری بناکر منٹس آف میٹنگ کمشیر افیئرز کو ارسال کرے گی۔ متاثرین ائیرپورٹ نے دھرنا ایک ماہ تک کے لیے ملتوی کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنگ بندی کے بعد روسی حملے پر امریکا یوکرین میں کثیرالملکی فورس کی تعینانی کی حمایت کرے گا

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ایئرپورٹس آؤٹ سورس کرنے کی منظوری دے دی گئی

مذاکرات موجودہ پارلیمنٹ کو ختم کرنے کے لیے ہوں گے، محمود اچکزئی، اسمبلیوں سے استعفوں کا بھی عندیہ

کراچی اوپن اسکواش: پہلا دن پاکستانی کھلاڑیوں کے نام رہا

آئی پی ایل سے نکالے گئے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کا پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ڈنکے کی چوٹ پر آپریشن ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا خیبرپختونخوا حکومت کو سخت جواب

خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو سازگار ماحول میسر ہے، وزیراعلیٰ کا بیانیہ کھل کر سامنے آگیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

مذاکرات صرف میڈیا کی زینت ہیں، کوئی حقیقی پیشرفت نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف

کالم / تجزیہ

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟

ہم نے آج تک دہشتگردی کے خلاف جنگ کیوں نہیں جیتی؟