سانحہ کار ساز کے خوف نے اینجلین ملک کے لیے کیا مشکل کھڑی کر دی؟

جمعہ 30 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینجلین ملک ایک اداکارہ، ہدایت کار اور پروڈیوسر ہیں جو بہت سے اچھے ڈراموں اور سیریز میں کام کر چکی ہیں۔ انہوں نے مختلف ٹی وی شوز میں بھی کام کیا ہے اور حال ہی میں مجھے پیار ہوا تھا میں ایک ماں کا کردار نبھایا تھا۔

اداکارہ حال ہی میں کراچی میں ایک کار حادثے کے بعد وہاں پر ہجوم میں پھنس کر رہ گئیں کیوں کہ اس وقت کراچی کے علاقے کارساز میں پیش آنے والے کار حادثے کے بعد ہر کوئی اس پر بات کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ حادثے میں متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جس کے بعد عوام بہت غصے میں ہیں اور یہ غصہ اینجلین ملک پر اس وقت نکالا گیا کہ جب وہ بد قسمتی سے ایک حادثے کا شکار ہوگئیں جہاں ایک ہجوم نے انہیں گھیر لیا اور وہ ڈر اور خوف کے مارے رونے لگیں۔

سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں ہجوم نے اینجلین کی گاڑی کو گھیر لیا اور اس کا فون بھی چھین لیا۔ ویڈیو میں وہ اسے مبینہ نقصان کی ادائیگی کرنے کے لیے بھی کہہ رہی ہیں اور اپنا فون واپس کرنے کی اپیل بھی کر رہی ہیں۔

ایجنلین ملک کو ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ وہ کہیں بھی نہیں بھاگیں گی ، وہ صرف اپنی مدد کے لیے کال کرنے کے لیے اپنا فون واپس چاہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل