سمندری طوفان ’اسنیٰ‘ کراچی سے 120 کلومیٹر دور، سندھ اور بلوچستان کے لیے الرٹ جاری

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ’اسنیٰ‘ بننے کے حوالے سے پانچواں الرٹ جاری کردیا ہے۔ بحیرہ عرب میں 48 سال بعد بننے والے اس طوفان  کا کراچی سے فاصلہ تقریباً 120 کلومیٹر جبکہ ٹھٹھہ سے 180 کلومیٹر رہ گیا ہے۔

بلوچستان کے ساحلی مقام اورماڑہ سے طوفان ’اسنیٰ‘ کا فاصلہ 250 کلومیٹر جبکہ گوادر سے 440 کلومیٹر ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں موجود ہے اور مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیپ ڈپریشن کراچی میں داخل،اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری

سمندری طوفان کے باعث کراچی، ٹھٹہ، حیدر آباد، بدین اور عمر کوٹ سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں آج 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ یکم ستمبر تک بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر میں 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے لہٰذا سندھ اور بلوچستان کے ماہی گیر یکم ستمبر تک سمندر میں نہ جائیں۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ پی ایم ڈی کا کراچی میں سائیکلون وارننگ سینٹر سمندری طوفان کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بعض لوگ نزلے سے کیوں شدید متاثر ہوتے ہیں؟ سائنسدانوں نے وجہ تلاش کر لی

کیا واشنگٹن ایران کے خلاف غیر محفوظ راستے پر قدم رکھنے والا ہے؟

سپر ٹیکس: عدالتی فیصلے کے بعد ایف بی آر متحرک، خسارہ کم کرنے کا تیز رفتار منصوبہ تیار کرلیا

بلوچستان حکومت نے محکمہ مذہبی امور ختم کرنے کی منظوری دیدی

آن لائن کپڑوں کی جگہ آٹے کی بوری، حیران و پریشان شہری عدالت پہنچ گیا

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟