اداکارہ حرامانی کو سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کیوں؟

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ حرامانی اکثر و بیشتر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر و ویڈیوز کا اشتراک کرتی رہتی ہیں، مداح ان کی شیئر کی گئی تصاویر و ویڈیو کو پسند بھی کرتے ہیں، اور پر تنقید بھی کرتے ہیں۔

حرامانی نے انسٹاگرام پر ایک نئی ریل شیئر کی ہے، جس میں وہ ایک بازو  والا لباس پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں، ریل میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے کندھے پر ایک بیگ لٹکایا ہوا ہے، اور ایک اسٹرا ٹوپی بھی پہنی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hira Mani (@hiramaniofficial)

دوسری جانب ان کی ریل کو مداحوں نے خاص پسند نہیں کیا، سوشل میڈیا صارفین ان کی اس ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے نظر آئے ہیں، صارفین کا خیال ہے کہ وہ شہرت حاصل کرنے کے لیے یہ سب کررہی ہیں۔

صارف عالیہ احمد نے لکھا کہ وہ اب احمقانہ کام کررہی ہیں، انہیں مستقبل میں اس سے نقصان ہوسکتا ہے۔

ایک اور صارف ذیشان اخوند نے لکھا کہ جب آپ کے پاس کام نہ ہو لیکن لائم لائٹ میں رہنا پڑے۔

صارف وجیحا سید نے لکھا کہ ان کو کون فالو کررہا ہے، سلام ہے ان پر

آمنہ نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ ہمیشہ سستی شہرت کے لیے بھوکی رہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!