خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، تعداد 4 ہوگئی

اتوار 1 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد صوبے میں منکی پاکس کیسز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخوا ڈاکٹر ارشاد علی کے مطابق، خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے، بیرون ملک سے آنے والے 47 سالہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا ایئر پورٹ پر اسکریننگ کے دوران منکی پاکس کے مزید 5 مشتبہ کیس رپورٹ

ڈاکٹر ارشاد علی نے بتایا کہ پشاور ایئرپورٹ پر میڈیکل ٹیم نے اسکریننگ کے دوران علامات ظاہر ہونے پر مریض کو پولیس سروسز اسپتال منتقل کیا، ریپڈ ریسپانس ٹیم نے مریض سے پولیس اسپتال میں زخم سے نمونے لیکر لیبارٹری بھجوائے، پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری نے مریض میں ایم پاکس کی تصدیق کردی ہے۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا نے مزید بتایا کہ مریض کی حالت اب بہتر ہے اور وہ ابھی اسپتال میں زیرعلاج ہے، مریض کا تعلق پشاور سے ہے، ابھی تک کوئی بھی لوکل کیس رپورٹ نہیں ہوا، منکی پاکس کے لیے سرویلنس اور رسپانس کا مربوط نظام تشکیل دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ، فوکل پرسن پمز اسپتال

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال منکی پاکس وائرس کے مریضوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز پشاور  ائیرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران منکی پاکس کے مزید 5 مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے تھے جنہیں پولیس سروسز  اسپتال میں قرنطینہ کردیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

یوٹیوبر آئی شو اسپیڈ کے دورۂ کینیا نے انٹرنیٹ اور نیروبی کی سڑکوں پر ہلچل کیوں مچا رکھی ہے؟

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘