لاہور ہائیکورٹ : چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

منگل 4 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں 90 روز میں انتخابات نہ کروانے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت ہوئی، جسٹس جواد حسن نے سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل رانا شاہد ایڈوکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 90روز میں انتخابات کی تاریخ اور انعقاد کا حکم دیا، عدالت کا فیصلہ ابھی تک موجود ہے، لاہور ہائیکورٹ کے 10 فروری 2023 کے حکم پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، اس تناظر میں چیئرمین الیکشن کمیشن اور دیگر ممبران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیے کہ عدالتی حکم پر الیکشن شیڈول تو جاری ہوچکا، عدالت تو خوش ہے۔ الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کیا، اب سوائے توہین عدالت کی درخواست میں عدالت کے پاس سزا سنانے کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں بچتا۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل ناصر گھمن بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے دلائل میں کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے، توہین عدالت کی درخواست مسترد کی جائے۔

عدالت نے درخواست گزار کو متاثرہ فریق نہ ہونے کی بناء پر توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے، آج فیصلہ آجائے گا۔ توہین عدالت میں کوئی متاثرہ فریق نہ ہو وہ اپیل دائر نہیں کرسکتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکٹرک گاڑیوں کی فہرست میں نورا ای وی کا اضافہ، قیمت کیا ہے؟

آسٹریلوی تاجر چینی جاسوسوں کو معلومات دینے کے جرم میں قصوروار قرار

دبئی میں سائبر قوانین سخت، حملوں کی ویڈیو بنانے پر برطانوی سیاح سمیت متعدد افراد گرفتار

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِصدارت اجلاس، پیٹرولیم قیمتوں کے اثرات، کفایت شعاری اقدامات کا جائزہ

گوجرانوالہ کی ایتھلیٹ حرم ریحان نے بھارتی ریکارڈ توڑ کر گینز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے