وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ لوگوں کو بسوں سے اتار کر مارنا مذہب اور بلوچ روایات کے خلاف ہے، کسی بلوچ نے پنجابیوں کو نہیں مارا بلکہ دہشتگردوں نے پاکستانیوں کا شہید کیا ہے۔
وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے لاہور میں پریش کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے بلوچستان میں پنجابیوں کا نہیں پاکستانیوں کا خون بہایا ہے، دہشتگردوں کا کوئی دین یا مزہب نہیں، یہ دہشتگرد ہیں، ان کو ناراض بلوچ نہ کہا جائے، کیوں کہ بسوں سے اتار کر انسانوں کو مارنا مذہب اور بلوچ روایات کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کیپٹن محمد علی شہید کے خون کا مقروض ہے، میر سرفراز بگٹی
میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشتگردوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، دہشتگردوں کے دوستوں اور سہولتکاروں کو بھی نہیں چھوڑیں گے، بلوچستان حکومت سیکیورٹی اداروں کی مدد سے شہدا کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گی۔
شہدا کے لیے امداد کا اعلان
انہوں نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے نے 9 مقامات پر دہشتگرد حملے کیے، حملوں میں تقریبا سارے سویلین سافٹ ٹارگٹ بنائے گئے، ان حملوں میں جہاں جس کا جتنا نقصان ہوا حکومت بلوچستان یہ نقصان پورا کرے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے لیے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: براہمداغ بگٹی ریاست سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا دعویٰ
میرسرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں اس وقت ملٹری آپریشن نہیں ہورہا، پیراملٹری فورسز ٹارگٹڈ آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں، ایف سی، پولیس، لیویز اور سی ٹی ڈی دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کررہی ہیں، سوات طرز کے آپریشن کی ضرورت ابھی بلوچستان میں نہیں، ضرورت پڑے تو وہ بھی کیا جاسکتا ہے۔
’بلوچستان میں دشمن نامعلوم ہے، سیکیورٹی فورسز گرے میں نامعلوم دشمن کے خلاف نبرد آزما ہیں، انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیے جارہے ہیں۔‘
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں تو حقوق کی جنگ ہی نہیں ہے، این ایف سی ایوارڈ میں پنجاب نے بلوچستان کو اپنا شیئر دیا ہے، تشدد کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی، یہ لوگ حقوق کے نام پر دہشتگردی کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومتی رٹ چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی
انہوں نے کہا کہ ہ ’را‘ فنڈڈ لشکر ہے، یہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے، مزدور ایک سوفٹ ٹارگٹ ہے جو روزگار کے لیے سفر کر رہا ہوتا ہے، دہشت گردوں کے پاس ہارڈ ٹارگٹ کی کیپسٹی نہیں ہے، دہشت گرد صرف سوفٹ ٹارگٹ کونشانہ بناتے ہیں۔
’ سی پیک پاکستان کا اکنامک فیوچر ہے، دہشت گرد پاکستان میں عدم استحکام چاہتے ہیں، دہشت گردوں کی سازش کوناکام بنائیں گے، شیرزیب بی ایل اے کا ہیڈ ہے یہ ساری ایک آرگنائزڈ’’را‘‘فنڈڈ دہشت گردی ہے۔‘