پاکستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب تک چلے گا؟

پیر 2 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، جس کی شروعات آج 2ستمبر سے ہوگی اور 3ستمبر تک جاری رہے گی۔ 4 ستمبر کو دھوپ اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ 5 اور 6ستمبر کودوبارہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پیر کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہےگا۔ تاہم، کشمیر، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھو ہار اسلام آباد، شمال مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: کیا موسمیاتی تبدیلی سے کوہ پیمائی مزید مشکل ہوتی جارہی ہے؟

اس دوران شام اور رات میں بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ کراچی، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، اور جامشورو میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں رات کے دوران بارش متوقع ہے۔ منگل کے روز پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی توقع کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی بلوچستان، جنوبی سندھ میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بارشوں کے باعث برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

جنوبی سندھ اور مکران میں تیز ہواؤں، آندھی چلنے اور موسلادھار بارش متوقع ہے تاہم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی: گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ خواتین کو کن مشکلات کا سامنا ہے؟

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جنوبی بلوچستان سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ اس دوران جنوبی بلوچستان، سندھ اور بالائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی 41، دالبندین اور تربت میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی