پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ اسٹار بابر اعظم اس وقت بین الاقوامی کرکٹ میں اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شدید تنقید کی زد پہ ہیں، بنگلہ دیش کے خلاف حالیہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دائیں ہاتھ کے بلے باز 4 اننگز میں صرف 64 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
مزید یہ کہ پچھلے سال ان کی بلے بازی پاکستان کے لیے کوئی فتح حاصل کرنے میں بھی ناکام رہی، نتیجے کے طور پر، سوشل میڈیا صارفین انہیں جھوٹے اور جارحانہ میمز کے ذریعے نشانہ بنا رہے ہیں، اور اب ان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق جعلی پوسٹس وائرل ہو گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی تنزلی، محمد رضوان کی پوزیشن بہتر
Bye bye test cricket👋 pic.twitter.com/5v5kDKgqs6
— Babar Azam – Parody (@babarazam228) September 2, 2024
بنگلہ دیش کیخلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کی جانب سے دونوں اننگز میں 31 اور 11 کے انفرادی اسکور کے بعد ان کی ٹیسٹ کرکٹ سے ریتائرمنٹ سے متعلق ایک جعلی پوسٹ نے ایکس ڈاٹ کام پر خاصی توجہ حاصل کی۔
پیر کے روز اس طرح کی 2 مختلف پوسٹوں نے شائقین کرکٹ اور ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا تاہم دونوں پوسٹوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں تھا، ریٹائرمنٹ کا قدرے تفصیلی اعلان ان کے ایک ہم نام اکاؤنٹ سے جبکہ اچٹتا ہوا ’خدا حافظ، ٹیسٹ کرکٹ‘ کا پیٖغام اور وہ بھی انگوٹھے کے نشان کے ساتھ ان کے ایک پیروڈی اکاؤنٹ سے کیا گیا تھا۔
— Babar Azam 🧢 (@babaarazam258) September 2, 2024
بابر اعظم نے 2023 میں آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے بعد کپتانی چھوڑ دی تھی لیکن 2024 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے انہیں بحال کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:بابر اعظم کے ساتھ دوستی ہوجائے تو کوئی ہرج نہیں ہے، یشما گل
ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی حالیہ کارکردگی مایوس کن رہی ہے، انہوں نے اپنی آخری 10 اننگز میں 19 کی اوسط سے صرف 190 رنز بنائے ہیں، اسی طرح 50 اوور کے فارمیٹ میں ان کی اوسط گھٹ کر 34 رہ گئی ہے، پچھلے ایک سال کے دوران، 29 سالہ کرکٹر نے ٹی20 کرکٹ میں 38 کی اوسط برقرار رکھی ہے۔
بابر کی کپتانی میں پاکستان کو امریکا اور ویسٹ انڈیز میں منعقدہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کے گروپ مرحلے میں ہی امریکا اور بھارت کے خلاف شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا تھا۔