الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کو ادارے کے اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد آئینی ادارہ ہے۔

سینیٹر ہمایوں مہمند کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے 8 فروری کو ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن سے کمیشن ممبران، ملازمین کی تنخواہ، سفر کے اخراجات اور 8 فروری کے انتخابات کے اخراجات کی تفصیلات مانگی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں 3 لیگی ایم این ایز کی کامیابی کا فیصلہ بحال، ججز الیکشن کمیشن کا احترام کریں، سپریم کورٹ

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے وزارت پارلیمانی امور کو خط لکھ کر موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کسی وزارت کے ماتحت نہیں بلکہ آزاد آئینی ادارہ ہے، الیکشن کمیشن کے اخراجات چارجڈ اخراجات میں آتے ہیں۔

خط کے متن میں تحریر کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کمیٹی کی جانب سے مانگی گئی معلومات دینے کا پابند نہیں، ادارے کے بجٹ پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ نہیں ہوتی۔ الیکشن کمیشن انتخابی قوانین اور آئینی معاملات پر قانون سازی کے معاملات پر معاونت کرسکتا ہے۔

چیئرمین کمیٹی ہمایوں مہمند نے الیکشن کمیشن کے خط پر کہاکہ جس پارلیمنٹ نے الیکشن کمیشن کی تخلیق کی، الیکشن کمیشن والے خود کو اس کے سامنے جوابدہ نہیں سمجھتے، رولز کے تحت ہمیں اختیار ہے کہ کسی بھی شخص کو طلب کرسکتے ہیں اور ریکارڈ بھی مانگ سکتے ہیں، یہاں تک کے چیف الیکشن کمشنر کو بھی بلایا جاسکتا ہے۔

سیکریٹری پارلیمانی امور نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا قانون سازی کا معاملہ وزارت پارلیمانی امور کے اختیار میں شامل ہے، معاملہ چیئرمین سینیٹ کے پاس بھیجا جائے اور ان سے رہنمائی لی جائے۔

یہ بھی پڑھیں الیکشن کمیشن: اراکین اسمبلی و سینیٹ کو 31 دسمبر تک گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت

اس موقع پر سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ ہمیں الیکشن کمیشن کے خط کو مسترد کردینا چاہیے۔

چیئرمین کمیٹی ہمایوں مہمند کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا خط سینیٹ کی توہین ہے، میں اس پر استحقاق کمیٹی میں جاؤں گا۔ ہم چیئرمین سینیٹ کی رائے بھی لے لیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ