الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کے لیے غور شروع کر دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کے کیس میں فیصلے پر اپیل دائر کرنے پر غور شروع کر دیا ہے، الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ آنے کے بعد حتمی لائحہ عمل دے گا۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کیس انتخابات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 22مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
الیکشن التوا کیس : پنجاب میں الیکشن 14 مئی کو ہوں گے، سپریم کورٹ