اسلحہ و شراب برآمدگی کیس: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو گرفتار کرکے کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی سیشن عدالت نے اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں کل عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،سول جج شائستہ خان کنڈی نے کیس کی سماعت کی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: حقیقی آزادی مارچ کیس: شاہ محمود اور علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وکیل نے عدالت سے طبی بنیادوں پر حاضری معافی کی درخواست دائر کی، تاہم عدالت نے حاضری معافی  کی درخواست مسترد کردی اور علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو کل علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2016 میں اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ بنی گالہ کے باہر علی امین گنڈاپور کی گاڑی سے 5 کلاشنکوف اسالٹ رائفلز، ایک پستول، 6 میگزین، ایک بلٹ پروف جیکٹ، شراب کی بوتل اور آنسو گیس کے 3 گولے برآمد ہوئے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد پولیس کے دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے وضاحت پیش کی تھی کہ ان کی گاڑی میں 2 لائسنس یافتہ کلاشنکوف رائفلیں لائسنس سمیت موجود تھیں، جبکہ شراب کی بوتل میں دراصل شہد تھا، جسے پولیس اہلکاروں نے ضبط کرلیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں