آئی ایم ایف کی تمام شرائط من و عن مان لی گئی ہیں، وزیراعظم شہبازشریف

منگل 4 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کو مشکلات میں مبتلا کیا۔ ملک کی ساکھ داؤ پر لگا دی اور ملک کو معاشی دلدل میں پھنسا دیا۔ چین کے منصوبوں پر سنگین الزامات لگائے۔ عمران اور ان کے حواریوں نے کہا کہ چین کے منصوبوں میں 45 فیصد کرپشن ہوئی۔ چین نے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور اسی پر بھونڈے الزامات لگائے گئے۔

مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھا عمران خان نے سخت ترین شرائط پر آئی ایم ایف پروگرام پر دستخط کیے۔ عمران خان نے خود خلاف ورزی کرکے آئی ایم ایف پروگرام کو معطل کیا۔ آئی ایم ایف پروگرام کے خلاف سازش کی گئی۔ عمران خان کے وزیر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔

ان کا کہنا تھا ن لیگ نے ریاست بچانے کے لیے سیاست قربان کی ہے۔ پاکستان بچ گیا تو سب خیر ہے۔ آئی ایم ایف کی تمام شرائط من و عن مان لی گئی ہیں۔ آئی ایم ایف نے حکومت کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں لیکن میرا ایمان ہے وقت آئے گا اور حالات بدل جائیں گے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا اسرائیل کے ساتھ تجارت شروع کرنے کا جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے۔ ایک انفرادی شخص کا حکومت پاکستان کی پالیسی سے کیا تعلق؟ فلسطینیوں کو حق ملنے تک پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم رہے گا۔

صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا نواز شریف کی قیادت میں 2014سے 2018 تک ملک ترقی کی شاہراہ پرگامزن تھا۔ وقت بدلے گا اور نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ملک کو مسائل سے نکالے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد استحکام، انڈیکس میں 837 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کے فضائی حملوں میں کابل کے اسپتال کو نشانہ بنائے جانے کے دعوؤں کی پاکستان کی جانب سے تردید

پنجاب میں ایگری انٹرن پروگرام کے مثبت اثرات، گندم کی پیداوار میں اضافہ

انجری کے بعد واپسی مشکل، نیمار ایک بار پھر برازیل کے اسکواڈ سے باہر

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے زراعت، معاشی سلامتی اور عوامی بہبود پر کیا اثرات پڑسکتے ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد کا عید بازار جہاں خواتین کے لیے رنگ برنگے اسٹالز موجود ہیں

وی ایکسکلوسیو، شہباز شریف عوام کو ریلیف بجٹ دیں اور بتائیں کہ موجودہ مشکلات ختم ہوجائیں گی: خرم دستگیر

کیا آپ کی غلطیاں آپ کو جینے نہیں دے رہیں، دل کو ری سیٹ کیسے کریں؟

کالم / تجزیہ

پاک افغان تعلقات: ایک پہلو یہ بھی ہے

صحافت کا افتخار اور فیض صاحب کا مرثیہ

کھلے دل سے اعتراف اور قصہ ’رمضان عیدی‘کا