وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر ملک بھر میں انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 8 سال سے مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سال 2023 میں ایف آئی اے امیگریشن کی کارکردگی کیسی رہی؟
اشتہاری ملزم غلام محمد انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث ہے، ملزم کو کراچی کے علاقے کورنگی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے بھاری رقم کے عوض اپنے پاسپورٹ پر مسافر کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کی تھی۔ مذکورہ مسافر کو دوران امیگریشن گرفتار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:جعلی دستاویزات پر پاکستان پہنچنے والا مسافر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار
واضح رہے کہ ملزم گزشتہ 8 سال سے روپوش تھا، ملزم کی گرفتاری کے لیے متعدد بار چھاپے مارے گئے۔
گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ملزم غلام محمد کے خلاف سال 2017 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔