حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار، کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، اور کروڑوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔

ملزم بہزاد عالم کو کراچی کے علاقے صدر سے گرفتار کیا گیا، ملزم غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث تھا۔ ملزم کے خلاف کاروائی خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔

چھاپے کے دوران ملزم سے 10 کروڑ 24 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے برآمد ہوئے جبکہ ملزم سے 51850 امریکی ڈالرز، 1500 آسٹریلین ڈالرز اور 250 درہم بھی برآمد ہوئے۔

ملزم بغیر لائسنس کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ہے۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا۔ واضح رہے کہ  حوالہ ہنڈی سے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا تھا۔

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟