پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی، این او سی جاری

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے 8 ستمبر کو پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت دے دی، اور این او سی جاری کردیا ہے۔

این او سی کے مطابق جلسہ جی ٹی روڈ سنگجانی کے کھلے مقام پر ہوگا، جبکہ شرکا جلسہ کسی اور جگہ نہیں جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی جلسہ: ریڈ زون سیل، ’آج نکلنا ہوگا‘، عمران خان

این او سی میں کہا گیا ہے کہ جلسے کے دوران شرائط کی خلاف ورزی پر جلسہ انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔

انتظامیہ نے کہا ہے کہ جلسے میں خیبرپختونخوا اور پنجاب سے آنے والے لوگ موٹروے استعمال کریں، جبکہ اسلام آباد کے رہائشی مارگلہ روڈ استعمال کریں۔

اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری این او سی کے مطابق جلسے کے دوران کاروبار یا سڑک بند نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں ملک میں لاقانونیت بڑھ رہی ہے، پی ٹی آئی کا ملک بھر میں جلسے جلوسوں کا اعلان

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم عین وقت پر تحریک انصاف کی قیادت نے جلسہ منسوخ کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp