ملک میں لاقانونیت بڑھ رہی ہے، پی ٹی آئی کا ملک بھر میں جلسے جلوسوں کا اعلان

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک بھر میں جلسے جلوس کرنے کا اعلان کردیا۔

سابق اسپیکر اسد قیصر نے لطیف کھوسہ اور دیگر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں لاقانونیت اور مہنگائی بڑھ رہی ہے، اب ہم ملک بھر میں جلسے جلوس کریں گے، کیونکہ عوام سے رابطے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی جلسہ: ریڈ زون سیل، ’آج نکلنا ہوگا‘، عمران خان

انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیٹھنا چاہیے، لیکن حکومت سنجیدہ نہیں۔ اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی صورتحال سے ہمارے دشمن فائدہ اٹھا رہے ہیں، اس معاملے پر گفتگو ہونی چاہیے لیکن حکومت سنجیدہ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے مسائل پر 2 روز تک اسمبلی میں بحث ہونی چاہیے، ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز مل کر بیٹھیں۔

آئین میں ترمیم کی باتوں سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے، لطیف کھوسہ

اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ نے کہاکہ حکومت نے ملک میں لاقانونیت اور فسطائیت برپا کررکھی ہے، آئین میں ترمیم کی باتوں سے عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی جلسہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی

انہوں نے کہاکہ یہ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے کیونکہ ان کے پاس دوتہائی اکثریت موجود نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں جاری، الیکشن کمیشن کی پیشرفت رپورٹ جاری

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘