نعمان اعجاز نے شان شاہد کا کیریئر کیسے بچایا؟

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شان شاہد پاکستان کے مشہور فلمی اداکار اور ہدایت کار ہیں۔ ان کی مشہور فلموں میں بلندی، گھونگھٹ اور خدا کے لیے ہیں، انہوں نے فلموں کا آغاز بچپن میں چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے چند چھوٹے چھوٹے کردار کرکے کیا، لیکن بلندی کو ان کی پہلی بڑی فلم سمجھا جاتا ہے جس میں انہوں نے اداکارہ ریما کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکار شان سے لڑائی کس بات پر ہے؟معمر رانا نے بتادیا

شان شاہد کی وجہ شہرت سلطان راہی کے انداز کی مار دھاڑ والی پنجابی فلمیں بھی ہیں، وہ ماضی کی مشہور ادکارہ اور بیشمار فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والی نیلو کے بیٹے ہیں۔

اداکار کو ان کے ٹیلنٹ اور پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے پسند کیا جاتا ہے، وہ پچھلے کچھ سالوں سے مخصوص کام ہی کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ شائقین ہمیشہ ان کے سلور اسکرین پر آنے کا انتظار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وہ پاکستانی اداکار جنہوں نے صلاحیتوں سے زیادہ شہرت پائی؟

دوسری جانب نعمان اعجاز اس وقت ڈرامہ انڈسٹری کا سب سے بڑا نام ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو ملک کے تمام اداکار سراہتے ہیں،انہوں نے اپنے لیے ایک ایسی جگہ بنا لی ہے جہاں ان کی استعداد سب سے اوپر ہے اور ان کے تمام پروجیکٹس بہترین ہوتے ہیں۔

اداکار سید نور نے صحافی عنبرین فاطمہ کے پوڈ کاسٹ میں بتایا کہ کس طرح نعمان اعجاز کا ایک فیصلہ شان شاہد کی فلموں میں کامیاب واپسی کا باعث بنا۔

سید نور نے بتایا ’شان شاہد کی فلمیں فلاپ ہورہی تھیں، جس کے باعث وہ امریکا چلے گئے تھے۔‘

یہ بھی پڑھیں: نعمان اعجاز کا بڑھتی عمر پر دلچسپ تبصرہ

سیدنور نے بتایا کہ نعمان اعجاز ان کے ساتھ فلم گھونگھٹ کررہے تھے، کچھ وجوہات کی بنا پر نعمان اعجاز نے فلم سے دستبرداری اختیار کرلی اور شان شاہد کو اس کردار کی پیشکش ہوئی جو شان شاہد نے قبول کرلی، یہ فلم بلاک بسٹر بن گئی اور اسی فلم سے شان شاہد کی فلموں میں واپسی کی راہ ہموار ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان