اداکار شان سے لڑائی کس بات پر ہے؟معمر رانا نے بتادیا

جمعہ 5 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نامور اداکار معمر رانا نے اپنے سینیئر ساتھی اداکار شان شاہد سے دشمنی کی حقیقت بتا دی ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں معروف اداکار شان شاہد سے متعلق سوال کے جواب میں اداکار معمررانا نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ یہ سوال ان سے نہیں بلکہ شان شاہد سے پوچھا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : اداکار جاوید شیخ کا بالی وڈ کی پہلی فلم سائننگ کا دلچسپ قصہ

معمر رانا نے کہا کہ شان شاہد میرے لیے اب بھی میرے سینیئر ہیں اور میں ان کی عزت کرتا ہوں لیکن بات یہ ہے کہ شتروگن سنہا اور امیتابھ بچن کی طرح ہم دونوں ایکشن ہیرو تھے، تاہم شتروگن سنہا اور امیتابھ بچن میں فرق تھا، حالانکہ وہ دونوں ایکشن ہیرو تھے۔

اداکار نے کہا ’شتروگن سنہا ایکشن کے بادشاہ تھے، وہ ایکشن کرتے تھے جبکہ امیتابھ کام کرتے تھے، شان ایکشن کا بادشاہ ہے اور میں امیتابھ ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں : اداکار فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی، فلم کی شوٹنگ کب اور کہاں ہوگی؟

واضح رہے کہ معمر رانا ایک مشہور پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن اداکار اور ہدایت کار ہیں۔ انہوں نے متعدد پاکستانی فلموں میں کام کیا جن میں ہٹ پہلی فلم ’کڑیوں کو ڈالے دانا‘ بھی شامل ہے، ان کی دیگر ہٹ فلموں میں دیوانے تیرے پیار کے، فائر، چوڑیاں، جھومر، کوئی تجھ سا کہاں اور چنا سچی مچی شامل ہیں۔

معمر رانا نے چند قابل ذکر ٹیلی ویژن ڈراموں میں بھی کام کیا ہے، ان کے مشہور ڈرامے محرم، روشن ستارہ اور دل، دیا، دہلیز اور مہران ہیں۔

نامور اداکار نے 25 سال قبل مہناز پرویز سے شادی کی تھی، ان کی 2 بیٹیاں ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں