پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) لاہور کے صدر امتیاز شیخ کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما و ممبر پنجاب اسمبلی امتیاز شیخ پروڈکشن آرڈر پر پولیس وین میں پنجاب اسمبلی پہنچے تو سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں اندر جانے سے روک دیا، سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں کہا کہ وہ اولڈ بلڈنگ میں سیکریٹری کے کمرے میں چلے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی: شیخ امتیاز کے پروڈکشن آرڈرجاری
اس موقع پر امتیاز شیخ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ’میں فسطائیت کی قید میں ہوں اور فسطائیت کو ہارنا ہے، ہمارے نظریے کی جیت ہوگی اور ہم حقیقی آزادی لے کر رہیں گے، انشااللہ میں اور بانی پی ٹی آئی بھی جیل سے ضرور باہر آئیں گے۔‘
یہ بھی پڑھیں: ایم پی اے شیخ امتیاز کی اسمبلی میں پولیس کے خلاف قرارداد پیش
امتیاز شیخ نے کہا کہ ہم نے کوئی جرم نہیں کیا فسطائیت بھری حکومت کے انتقام کا نشانہ بنے، مریم نواز کی فسطائیت سوچ کا نتیجہ ہے یہ ہمارے ارادوں کو کمزور نہیں کر سکتی، پی ٹی آئی کا جلسہ ضرور ہوگا اور ان کے چودہ طبق روشن ہوجائیں گے۔