وفاقی حکومت بلوچستان میں امن کی بحالی کے لیے ہرممکن تعاون کرے گی، خواجہ آصف کی سرفراز بگٹی کو یقین دہانی

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، اس دوران صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر دفاع خواجہ آصف اور سرفراز بگٹی کے درمیان ملاقات میں امن کی بحالی کے لیے اقدامات کو بارآور بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں وفاقی حکومت کا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو یقین دہانی کرائی کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں امن کی بحالی کے ہر ممکن تعاون کرے گی۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیر دفاع خواجہ آصف کو بلوچستان کی صورتحال پر آگاہی دی۔

سرفراز بگٹی نے کہاکہ صوبائی حکومت اور سیکیورٹی فورسز بحالی امن کے لیے کوشاں ہیں، بزدل دہشتگرد غریب مزدوروں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بناتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ پولیس اور لیویز کو جدید خطوط پر استوار کررہے ہیں، دہشتگردوں کا کوئی دین ایمان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں ڈنڈے سے مسائل حل نہیں ہوتے، بلوچستان کے لوگوں کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمان

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ تخریب کاروں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، بحالی امن کے لیے وفاقی اورصوبائی حکومت کا اشتراک جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp