ناقابل تسخیر دفاع اولین قومی ضرورت، کسی ہمسائے کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، وزیراعظم

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک پاک فوج آپریشنز جاری رکھے گی، یقین رکھیں دہشتگردی کا سر کچلنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع اور شہدا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ ناقابل تسخیر دفاع ہماری اولین قومی ضرورت ہے، ہم کسی ہمسایہ ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں غیرملکی شہہ پر فساد فی الارض برپا کرنے والوں پر زمین تنگ رہے گی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

انہوں نے کہاکہ قوموں کی تقسیم ملکی سلامتی کے لیے خطرات پیدا کرتی ہے، اس لیے پاکستان کی خاطر ذاتی مفادات اور خواہشات کو قربان کیا جائے۔

’وطن پر لخت جگر قربان کرنے والی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں‘

وزیراعظم نے کہاکہ وطن پر لخت جگر قربان کرنے والی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں، خطے کے امن کے لیے پاکستان نے ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ایسے محل و وقوع پر واقع ہے جو کئی تہذیبوں کا سنگم ہے، یہاں بہت سی طاقتوں کے مفادات ٹکراتے ہیں، ہم اپنی آزادی، عزت اور مفادات پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

شہباز شریف نے کہاکہ قوموں کو خوشحالی کی منزل ہمیشہ امن کے راستے سے ملتی ہے، گالی یا گولی کسی مسئلے کا حل نہیں، ہم نے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو بار ہا شکست دی ہے۔

’مسلح افواج پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملا دیا‘

انہوں نے کہاکہ وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو جتنا بھی خراج عقدیت پیش کیا جائے کم ہے، مسلح افواج پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملا دیا۔

یہ بھی پڑھیں ’6 ستمبر 1965 جب پاک فوج نے بھارت کا حملہ پسپا کرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے‘

وزیراعظم نے کہاکہ لاہور کے جمخانہ میں چائے پینے کے عزائم رکھنے والوں کا خواب چکنا چور ہوگیا، آج کے دن شہدا کی عظیم ماؤں کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈاکٹر آکاش قتل کیس: گرفتار ملزمان کی مبینہ مقابلے میں ہلاکت نے تحقیقات پر سوالیہ نشان لگادیا

مودی کا خوف ختم، حکومت مخالف طلبہ تحریک کو بالی ووڈ کی بھرپور حمایت، سلمان خان، عالیہ بھٹ سمیت کئی فنکار میدان میں آگئے

پاکستان کی طرف سے حوثیوں کے سعودی آئل ٹینکر پر حملے کی شدید مذمت، ریاض کی مکمل حمایت کا اعادہ

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے 22 افراد جاں بحق، 23 زخمی، 37 مکانات متاثر

حکومت کی سام سنگ کو پاکستان سے عالمی منڈیوں تک برآمدات بڑھانے کی پیشکش

ویڈیو

مون سون سیزن: لاہور سے ایک گھنٹے میں بارش کا پانی نکالنا ہدف ہے، ڈی ایم ڈی واسا

پاکستان اور کینیڈا کے معاشی تعلقات کا نیا باب، کراچی کے لیے بڑے منصوبے کا عندیہ

اسحاق ڈار کی فلپائن میں سری لنکا اور مصر کے وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں

کالم / تجزیہ

شفاف انتخابات کا فریب

مزید عدالتیں یا بہتر انصاف؟

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ