جب بھی محبت ہوئی کسی سے چھپائی نہیں، شمین خان

ہفتہ 7 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمین خان نامور پاکستانی اداکارہ اور ماڈل ہیں، جنہیں ہم نے بہت سے ڈراموں اور لائیو شوز میں دیکھا ہے، وہ ایک مضبوط عورت ہیں جو اپنے کیریئر بنانے کے لیے سخت محنت کررہی ہیں، وہ اپنی فٹنس کے حوالے سے خاصی حساس ہیں، اداکارہ نے حال ہی میں محبت کے بارے میں کچھ دلچسپ رائے شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کے بولڈ ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل، اداکارہ تنقید کی زد میں

رمیز راجا کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکارہ شمین خان نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں کتنی بار پیار کر چکی ہے، انہوں نے بتایا کہ وہ کئی بار محبت میں گرفتار ہوئیں۔ ’اس سے فرق نہیں پڑتا کہ کتنی بار محبت ہوئی، محبت میں پاگل ہونا ضروری ہے، جب تک آپ محبت کو کھل کر انجوائے نہیں کریں گے تو محبت کا فائدہ نہیں ہے۔‘

شمین خان نے کہا کہ اہم یہ ہے کہ آپ سے کوئی کتنا مخلص ہے، جب بھی کسی کی محبت میں گرفتار ہوئی اس کی خوبیاں دیکھ کر ہی اس سے پیار ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ’میری محبت، میری رانی‘ حمائمہ ملک کا اپنی بھابی کے لیے جذباتی نوٹ

’جب بھی محبت ہوئی کسی سے چھپائی نہیں، اپنی فیملی کو اپنے پیار کے بارے میں بتاتی ہوں، صرف سچی محبت پر یقین رکھتی ہوں۔‘

انہوں نے کہا ’جب آپ کو احساس ہو جائے کہ آپ کا ساتھی طویل سفر میں آپ کے ساتھ چلنے والا نہیں تو اسے چھوڑ کر آگے بڑھ جائیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل