نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کااعلان

منگل 4 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں فاسٹ با ؤلر شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے۔

شاہین شاہ کے علاوہ بابر اعظم ، فخر زمان ،حارث ر ؤف اور محمد رضوان کو بھی ون ڈے اور ٹی20 اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاداب خان نائب کپتان ہوں گے۔

اس کے علاوہ احسان اللہ ، صائم ایوب ، زمان خان کو ٹی20 اسکواڈ میں برقرار رکھا گیا ہے جبکہ احسان اللہ پہلی بار ون ڈے اسکواڈ کا بھی حصہ ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں بابر اعظم کی سربراہی میں شاداب خان ،فخر زمان ،عبداللہ شفیق ،حارث سہیل ،حارث ر ؤف ، احسان اللہ ، امام الحق ،محمد نواز ،محمد وسیم ، محمد رضوان ، وسیم جونیئر ،سلمان علی ، نسیم شاہ ، شاہین شاہ ،اسامہ میر اور شان مسعود شامل ہوں گے۔

ٹی20 سیریز میں بابر اعظم کپتان ہوں گے جبکہ ان کے ساتھ شاداب خان ،فہیم اشرف ، فخر زمان ،حارث ر ؤ ف ،افتخار احمد ، احسان اللہ ،عماد وسیم ،محمد حارث ،محمد نواز ،محمد رضوان ،نسیم شاہ ،صائم ایوب ،شاہین شاہ ،شان مسعود اور زمان خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ متبادل کھلاڑیوں میں عباس آفریدی ،ابرار احمد اور طیب طاہر کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور، راولپنڈی اور کراچی میں 14 اپریل سے 7 مئی تک ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp