چینی سفیر کا پاکستانی نیوکلیئر پاور پلانٹس کا دورہ، خاص بات کیا ہے؟

ہفتہ 7 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے پاکستان کے نیوکلیئر پاور پلانٹس کا دورہ کیا ہے، اس دورے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی غیر ملکی سفیر نے پاکستان کے نیوکلیئر پاور پلانٹ کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کے درمیان چشمہ 5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے منصوبے پر دستخط

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ہفتے کے روز وفد کے ہمراہ کراچی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ ‘کے ٹو’ اور ‘کے تھری’ کا دورہ کیا، جہاں چیئرمین پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ڈاکٹر  راجا علی رضا انور نے ان کا استقبال کیا، چینی سفیر کو پاکستان کے نیوکلیئر پاور پروگرام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

چینی سفیر اور ان کے ہمراہ وفد کو ‘کے ٹو’ نیوکلیئر پاور پلانٹ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کرایا گیا۔

ڈاکٹر راجا علی رضا انور کا کہنا ہے کہ چینی وفد کا دورہ پاک چین جوہری تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں نیوکلیئر انرجی کے 3 ہزار 500 میگاواٹ سے زائد کے منصوبے انسٹال ہیں، اسحق ڈار

واضح رہے کہ پاکستان میں ‘کے2’ اور ‘کے3’ ایٹمی بجلی گھر چین کے تعاون سے قائم کیےگئے ہیں، دونوں پاور پلانٹ قومی گرڈ کو 2200 میگاواٹ بجلی فراہم کررہے ہیں۔

چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نے ان پاور پلانٹس کے دورے کے موقع پر کہا کہ پاکستان کے نیوکلیئر پاور  پلانٹس کا دورہ کرنے پر انہیں خوشی ہوئی، دورہ چینی حکومت کی دی  جانے والی اہمیت کا عکاس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین میں دنیا کا پہلا فورتھ جنریشن ٹیکنالوجی جوہری پاور پلانٹ فعال ہوگیا

انہوں نے کہا کہ اس بات کی بھی خوشی ہے کہ پاکستان میں چین کے تعمیر کردہ  نیوکلیئر پاور پلانٹس عوام کی فلاح میں کردار ادا کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب میں رمضان: ثقافت، روحانیت اور یکجہتی کو سمجھنے کا بہترین موقع

پاک افغان سرحد پر کشیدگی: چمن میں ایمرجنسی نافذ، طبی مراکز ہائی الرٹ

پنجاب سیف جیلز پراجیکٹ اور ملاقات ایپ کیا ہے؟

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر تبادلہ خیال

ویڈیو

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟