لاہور: ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ کیسے پکڑا؟

اتوار 8 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی کامیابی۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گروہ پکڑلیا۔ نیٹ ورک سادہ لوح شہریوں کو بیرون ملک روزگار کے جھانسے دے کر لوٹنے میں ملوث تھا۔ نیٹ ورک کا انٹرنیشنل ڈنکی گروپوں سے رابطے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نشاندہی پر ایف آئی اے نے انسانی سمگلنگ کا بین الاقوامی نیٹ ورک رنگے ہاتھوں پکڑلیا گیا۔ نیٹ ورک سادہ لوح عوام کو بیرون ملک روزگار کے جھانسے دے کر کروڑوں روپے ہتھیاتا تھا۔ گروہ جعلی دستاویزات کی تیاری میں مہارت رکھتا تھا، اپنا پرنٹنگ پریس بھی تھا جس میں کئی ملکوں کی جعلی دستاویزات تیار کی جاتی تھیں۔

مزید پڑھیں:ویزا فراڈ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار، 187 پاکستانی پاسپورٹ برآمد

نیٹورک کے مختلف ممالک میں سیاسی پناہ لینے والے افراد بھی اس گروہ سے معاونت لیتے رہے ہیں۔ نیٹ ورک کا انٹرنیشنل ڈنکی گروہوں سے بھی رابطے کا انکشاف ہوا ہے جس میں بھارتی اور افغانی باشندے ملوث ہیں۔ دورانِ تفتیش پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش بھی بے نقاب ہوئی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یہ کامیاب آپریشن انسانی اسمگلنگ کے خلاف پاکستان کی کارروائیوں میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انٹیلیجنس ایجنسی کی معلومات پر ایف آئی اے لاہور نے کامیاب آپریشن کیا جس پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انسانی سمگلنگ روکنے کے اس طرز پر مزید آپریشن جاری رکھیں جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ