فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں 12 ستمبرسے شروع ہونے والے چیمپیئنز ون ڈے کپ کے پریکٹس سیشنز میں شائقینِ کرکٹ خوب دلچسپی لے رہے ہیں، قومی کرکٹرز کا پریکٹس دیکھنے کے لیے کرکٹ فینز کا جوش و خروش عروج پر ہے۔
پریکٹس کے لیے پہنچنے پر کرکٹ فینز نے بابراعظم کو دیکھتے ہی بابر بابر کے نعرے لگائے جبکہ پریکٹس سیشن کے دوران بابر اعظم کا ایک مداح بچہ انہیں ملنے کے لیے گراؤنڈ میں آ گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح ایک بچہ بھاگتا ہوا گراؤنڈ میں داخل ہوتا ہے، بچے کو پکڑنے کے لیے سیکیورٹی اہلکار اس کے پیچھے آتے ہیں لیکن قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف بچے کو بچاتے ہوئے اسے واپس اسٹینڈز میں بھیج دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ون ڈے کپ: 5 کپتانوں اور اسکواڈز کا اعلان، بابر اعظم کو کسی ٹیم کی قیادت نہیں ملی
حارث رؤف کی جانب سے بچے کو سیکیورٹی گارڈ سے بچانا شائقین کو بھا گیا اور انہوں نے حارث حارث کے نعرے بھی لگائے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ جس طرح حارث رؤف نے بچے کو بچایا ان کی نظر میں حارث کی عزت اور بڑھ گئی ہے۔
Haris Rauf rescue a fan!!! Faisalabad crowd chanted "Haris Haris" the way he saved him. I love this respect increase ❤️ #ChampionsCup #PakistanCricket pic.twitter.com/CgVhguslMH
— Ahtasham Riaz (@ahtashamriaz22) September 8, 2024
فرید خان کا کہنا تھا کہ ایک پرستار بابر اعظم سے ملنے اسٹیڈیم کے اندر آگیا۔ حارث رؤف نے اسے سکیورٹی گارڈ سے چھڑایا یہ شاندار لمحہ ہے۔
A fan came inside the stadium to meet Babar Azam. Haris Rauf rescued him from the security guard. What a moment 😭😭❤️❤️pic.twitter.com/bdANdhRiRM
— Farid Khan (@_FaridKhan) September 8, 2024
جہاں کئی صارفین اس واقعہ کے بعد حارث رؤف کی تعریف کرتے نظر آئے وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہ سب پلاننگ کے تحت کیا گیا ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ بابر اعظم نے اس بچے کو ایسا کرنے کے لیے کتنے پیسے دیے ہیں۔
Kitne paise diye babar azam ne ladke ko? https://t.co/0BRGOTOo0k
— Keh Ke Peheno (@coolfunnytshirt) September 9, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ بابر اعظم کا مداح ان سے ملنے گراؤنڈ تک پہنچ گیا لیکن بابر اعظم نہ بچے سے ملنے آئے اور نہ ہی اسے بچانے۔
Babar tou us se milne bhi naye aya aur na bachanay😂
— ẞĀÂD (@saad157614) September 9, 2024
واضح رہے کہ چیمپیئنز ون ڈے کپ 12 سے 29 ستمبر تک فیصل آباد میں منعقد ہونے والے ٹورنامنٹ میں سعود شکیل کو ڈولفنز کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، شاہین شاہ آفریدی لائنز، پینتھرز کی قیادت شاداب خان، اسٹالینز کی محمد حارث جبکہ محمد رضوان وولوز کی قیادت کے فرائض نبھائیں گے۔ کپتانوں کا تقرر 5 ٹیموں کے مینٹور کی جانب سے کیا گیا ہے۔ مصباح الحق (وولوز)، ثقلین مشتاق (پینتھرز)، سرفراز احمد (ڈولفنز)، شعیب ملک (اسٹالینز) اور وقار یونس (لائنز) کے مینٹور ہیں۔