حکومت بجلی سستی کرے ورنہ پہیہ جام ہڑتال اور لانگ مارچ کریں گے، حافظ نعیم نے خبردار کردیا

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ کے منصورہ آنے یا نہ آنے سے ہمیں کوئی غرض نہیں، حکومت بجلی سستی کرے ورنہ پہیہ جام ہڑتال اور لانگ مارچ کریں گے، اس معاملے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز وزیر داخلہ نے فرمایا تھا کہ وہ منصورہ آکر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان ہونے والے معاہدے پر پیشرفت سے آگاہ کریں گے، مگر اس پر کسی پریذینٹیشن کی ضرورت نہیں۔

یہ بھی پڑھیں تاجروں اور جماعت اسلامی کی شٹرڈاؤن ہڑتال، حکومت کا دباؤ میں نہ آنے کا فیصلہ

حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ حکومت نے ہم سے جو معاہدہ کیا تھا اس کو ایک ماہ ہوگیا ہے، ہم عوام کو ریلیف دلوا کر ہی رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ملک میں کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال کے بعد اب پہیہ جام اور لانگ مارچ کا آپشن بھی موجود ہے، جبکہ ہم ملک بھر میں ملین مارچ بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی اور جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، جس میں محسن نقوی نے کہا تھا کہ حکومت جماعت اسلامی کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر مکمل عملدرآمد چاہتی ہے، اور وہ منصورہ آکر جماعت اسلامی کو پیشرفت سے آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت اور جماعتِ اسلامی کے درمیان معاہدے میں کیا طے پایا؟

یہ بھی یاد رہے کہ جماعت اسلامی پاکستان نے جولائی میں راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا دیا تھا جو 2 ہفتوں تک جاری رہا، اور اس دوران حکومت کے ساتھ ایک معاہدہ طے پایا تھا کہ 45 روز میں عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے گا، تاہم ابھی تک حکومت کی جانب سے ایسے کسی ریلیف کا اعلان نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل