عمران خان کو ارشد شریف کے قتل کا پہلے سے علم تھا، فیصل واوڈا آڈیو ٹیپ منظر عام پر لے آئے

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سینیئرسیاستدان فیصل واوڈا سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا ایک ایسا آڈیو کلپ منظر عام پر لے آئے ہیں جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ ارشد شریف کے قتل سے پہلے عمران خان کو معلوم تھا کہ کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور کی گفتگو کے بعد عمران خان کی زندگی کی ذمے داری ان پر ہے، فیصل واوڈا

پیر کو جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کو بھیجی گئی اس آڈیو کلپ کے بارے میں فیصل واوڈا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے لانگ مارچ کے لیے جو تاریخ دینے جا رہے تھے، انہی تاریخوں میں ارشد شریف کا قتل ہوا ہے۔

فیصل واوڈا کی جانب سے پروگرام میں چلائی گئی چند سیکنڈ پر مشتمل عمران خان کی مبینہ آڈیومیں بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں کہ ہم نے لانگ مارچ کی تیاریاں کررکھی ہیں، آپ لوگوں کو کنفیوز نہ کریں میں لانگ مارچ کا اعلان سنڈے (اتوار) کو یا پھر 30 اکتوبر کو کروں گا۔

مزید  پڑھیں عمران خان کے لیے مرنا بھی ہے، لڑنا بھی ہے، علی امین گنڈاپور

عمران خان کی اس آڈیو کے بارے میں فیصل واوڈا کا دعویٰ ہے کہ عمران خان یہ گفتگو بنی گالا میں اپنے گھر سے کر رہے ہیں، جس میں ان کی گفتگو سے یہ بات واضح طور پر اخذ کی جا سکتی ہے کہ عمران خان کو پتا تھا کہ کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے۔

فیصل واوڈا کہتے ہیں کہ آڈیو میں سن سکتے ہیں کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ ہم اس پر جلد ردعمل ظاہر نہیں کریں گے، اس کو بڑے طریقے سے کرنا ہے، لوگوں کو کنفیوز نہ کریں کہ ہم نے جلسے میں کیا کرنا ہے، احتجاج میں کیا کرنا ہے اور لانگ مارچ میں کیا کرنا ہے۔ اس میں یہ واضح ہو رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کسی احتجاج کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

یہ بھی  پڑھیں:ارشد شریف قتل کی تحقیقات کیوں رکی ہوئی ہیں؟

عمران خان کہتے ہیں کہ میں اس مہینے کی آخری تاریخ یا پھر سنڈے (اتوار) کو بتاؤں گا کہ کیا کرنا ہے، فیصل واوڈا کا دعویٰ ہے کہ ان کے منہ سے سنڈے کا لفظ نکل گیا اوراتفاقاً سنڈے 23 اکتوبر 2022 ہی ارشد شریف کے قتل کا دن ہے۔

فصل واوڈا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس کے بعد عمران خان کو یہ بھی پتا تھا کہ اس قتل میں فیض حمید کیا کردار ادا کر رہے ہیں اور مراد سعید کیا کردار ادا کر رہے ہیں، پھر عمران خان نے مراد سعید کو بطور لیڈر اعلان کیا۔

مزید پڑھیں فیض حمید کی گرفتاری شروعات، آنے والے دنوں میں عمران خان زمین پر لیٹ جائیں گے، فیصل واوڈا

فیصل واوڈا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسی روز شام کو میں نے پریس کانفرنس کر کے یہ کہہ دیا تھا کہ اب مراد سعید کی زندگی کی ذمہ داری عمران خان پرہے، اسی طرح آج میں یہ کہہ رہا ہوں کہ علی امین گنڈا پور کے بیان کے بعد عمران خان کی زندگی کی ذمہ داری بھی علی امین گنڈا پور پرعائد ہو گی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ عمران خان کو جیل توڑ کر باہر لے آؤں گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp