190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں آخری گواہ پر ایک مرتبہ پھر جرح نہ ہوسکی

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس اور بریت کی در خواست پر سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا تاہم ان کے وکلا عثمان گل اور ظہیر عباس چوہدری لاہور ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہ ہوسکے اور ریفرنس کے آخری گواہ میاں عمر ندیم پر جرح بھی نہ ہو سکی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب ترامیم بحال: عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بریت کی درخواست دائر

وکلا پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث عمران خان کی اس ریفرنس میں بریت کی درخواست پر بھی دلائل نہ دیے جاسکے، معاون وکیل فیصل چوہدری نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ وکلا لاہور ہائیکورٹ میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہوسکتے لہذا سماعت ملتوی کی جائے۔

نیب پروسیکیوٹر نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وکلا صفائی تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، ریفرنس کے آخری گواہ پر جرح کے لیے وکلا صفائی کو 16 مواقع دیے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی بریت کا فیصلہ ریفرنس کے حتمی ہونے تک محفوظ

نیب پروسیکوٹر کا موقف تھا کہ وکلا صفائی کی جانب سے 12وکالت نامے اس ریفرنس میں جمع کروائے گئے ہیں، بیرسٹر علی ظفر اور فیصل چوہدری موجود ہیں یہ آخری گواہ پر جرح کرلیں، جس پر فیصل چوہدری بولے؛ عدالت ایک موقع دے آئندہ سماعت پر اگر مرکزی وکلا پیش نہیں ہوئے تو جرح کر لیں گے۔

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسرائیلی پارلیمان میں اذان اور نماز کے لیے لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر پابندی کا متنازع بل منظور

ایپل کا 2027 تک 5 نئے آئی فون متعارف کرانے کا منصوبہ، چین سے میموری چپس حاصل کرنے کا بھی امکان

باغبانپورہ  اسکول حادثہ : مریم نواز کا فوری نوٹس، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا حکم

سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ،فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

عدنان صدیقی نے بانسری پر اے آر رحمان اور شنکر جے کشن کی مشہور دھنیں بجا کر صارفین کو حیران کردیا

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز