کسی بھی جج کی ایکسٹینشن عدلیہ کی آزادی پر قدغن، جوڈیشل پیکیج کی مخالفت کریں گے، بیرسٹر گوہر

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کسی بھی جج کی ایکسٹینشن عدلیہ کی آزادی پر قدغن ہے، ہم جوڈیشل پیکیج کی شدید مخالفت کریں گے۔ پی ٹی آئی ارکان کو توڑنے کی کوشش ناکام بنائی جائے گی۔

رہائی کے بعد اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اقتدار میں آکر غلط قانون سازی ختم کردے گی۔

یہ بھی پڑھیں مشترکہ پارلیمانی سیشن میں جوڈیشل پیکیج لائے جانے سے متعلق اپوزیشن جماعتیں لاعلم

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ 10 ستمبر کے دن کو سیاہ دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا، پارلیمنٹ کی حدود سے ہمارے ارکان کو گرفتار کیا گیا، اسپیکر اس پر کارروائی کریں۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اسپیس نہ دینے سے غیرجمہوری قوتیں زور پکڑیں گی، جلسے کا ٹائم اوپر ہونے پر کون سی دنیا میں مقدمات ہوتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ گزشتہ رات نقاب پوشوں نے پارلیمنٹ کی حدود سے ہمارے ارکان کو گرفتار کیا، اس کو ہم پارلیمان پر حملہ سمجھتے ہیں، میں نے خود باہر آکر گرفتاری دی تھی۔

بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پولیس نے مجھے گرفتار کرنے کے بعد تھانے میں رکھا، اور یہ بھی بتایا کہ آپ کی گرفتاری مطلوب ہی نہیں تھی۔

انہوں نے کہاکہ ہم پارلیمان میں عوام کی اصل نمائندگی چاہتے ہیں، 8 فروری کو انتخابی دھاندلی کے باوجود ہم پارلیمنٹ کا حصہ ہیں۔

لاہور جلسے کے حوالے سے سوال کے جواب پر انہوں نے کہاکہ ہم آئین اور قانون کے مطابق جلسے کریں گے، شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے فوج سے متعلق جو کہا اس کی توثیق کرتے ہیں، پی ٹی آئی

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ریمانڈ منظور کیا گیا ہے، جسے ہم ہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پینٹنگ کی ماہر اور سائنسدانوں کو حیران کرنے والی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘