ٹک ٹاک کا جنون، نوجوان کیسے حوالات تک جا پہنچا؟

بدھ 11 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں پولیس نے پٹرولنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے، جو پولیس کی وردی پہن کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنارہا تھا۔

ایس ایس پی کورنگی توحید رحمان میمن کے مطابق گرفتار نوسرباز ملزم خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے ٹک ٹاک ویڈیو بناتا تھا، ملزم کی چند روز قبل سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک پر ویڈیو پوسٹ کرنا خاتون پولیس کانسٹیبل کو مہنگا پڑگیا

گرفتار ملزم کی شناخت عاطف عرف وکی بابو کے نام سے ہوئی، نوسرباز ملزم کے خلاف تھانہ الفلاح میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی پولیس سوشل میڈیا خاص طور پر ٹک ٹاک جیسے سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر پولیس یونیفارم میں وائرل ویڈیو کا سخت نوٹس لے رہی ہے، اس ضمن میں 3 ستمبر کو کراچی کے گزری تھانے میں تعینات کانسٹیبل ماریہ گِل کو دوران ڈیوٹی غیر ذمہ دارانہ طور پر ٹک ٹاک پر اپنی ویڈیو پوسٹ کرنے پر معطل کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: سوشل میڈیا کا استعمال نوجوانوں کو کن بری عادات کی جانب دھکیل رہا ہے؟

متنازع ویڈیو میں پولیس کانسٹیبل ماریہ گِل کو کراچی کی مائی کولاچی کاز وے کے قریب اپنی ڈیوٹی کا بتاتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا، ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق ایک پروفیشنل ادارہ ہے اس طرح کےغیرذمے دارانہ فعل کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کے بغیر اجازت سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کردی ہے، اس ضمن میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے آفس میمورنڈم بھی جاری کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp