چیمپیئنز ون ڈے کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی، پہلا میچ کل ہو گا

بدھ 11 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیصل آباد میں ’چیمپیئنز ون ڈے کپ‘ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کی گئی، 5 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ کا آغاز 12 ستمبر جمعرات سے ہوگا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ’چیمپیئنز ون ڈے کپ‘  میں کل 5 ٹیمیں شرکت کریں گی،  جس میں جمعرات 12 ستمبر کو پہلا مقابلہ محمد رضوان کی زیر قیادت مارخورز (سابق وولوز) اور شاداب خان کی قیادت والی پینتھرز کے درمیان ہو گا۔ فائنل 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز ون ڈے کپ میں ملک کے ٹاپ کرکٹرز شرکت کر رہے ہیں۔ 50 اوورز پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں 5 ٹیموں کی کوچنگ ملک کے سابق مایہ ناز کرکٹرز کریں گے۔

مصباح الحق (مارخورز)، ثقلین مشتاق (پینتھرز)، سرفراز احمد (ڈولفنز)، شعیب ملک (اسٹالینز) اور وقار یونس (لائنز) کی کوچنگ کریں گے۔

چیمپیئنز ون ڈے کپ کی فاتح ٹیم کو 3 کروڑ روپے جبکہ رنر اپ کو ڈیڑھ کروڑ روپے بطور انعامی رقم دیے جائیں گے۔

16 ستمبر کو لائنز اور پینتھرز کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 9.30 بجے شروع ہوگا جب کہ باقی تمام 13 میچز سہ پہر 3 بجے شروع ہوں گے۔

چیمپیئنز ون ڈے کپ کا شیڈول

12 ستمبر – مارخورز بمقابلہ پینتھرز

13 ستمبر – اسٹالینز بمقابلہ لائنز

14 ستمبر – ڈولفن بمقابلہ پینتھرز

15 ستمبر – مارخورز بمقابلہ اسٹالینز

16 ستمبر – لائنز بمقابلہ پینتھرز

17 ستمبر – ڈولفن بمقابلہ مارخورز

19 ستمبر – اسٹالینز بمقابلہ ڈولفن

20 ستمبر – لائنز بمقابلہ مارخورز

21 ستمبر – پینتھرز بمقابلہ اسٹالینز

22 ستمبر – ڈولفن بمقابلہ لائنز

24 ستمبر – کوالیفائر (ٹیم نمبر 1 بمقابلہ ٹیم نمبر 2)

25 ستمبر – ایلیمنیٹر 1 (ٹیم نمبر 3 بمقابلہ ٹیم نمبر 4)

27 ستمبر – ایلیمنیٹر 2 (کوالیفائر بمقابلہ فاتح ایلیمنیٹر 2)

29 ستمبر – فائنل

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ