کیا شرح سود کم ہونے سے گاڑیوں کی قیمتیں کم ہو جائیں گی؟

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس میں نئی شرح سود کم یا زیادہ ہونے سے متعلق نیا پالیسی ریٹ دیا جائے گا، اسٹیٹ بینک کا موجودہ پالیسی ریٹ 19.50 فیصد ہے۔
مانیٹری پالیسی کمیٹی کے گزشتہ 2اجلاسوں میں شرح سود 2.50 فیصد کم کی گئی تھی۔ تاہم، ابھی بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شرح سود میں مزید کمی کی جاسکتی ہے لیکن کیا اس کمی سے پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی کمی ہوجائے گی؟

پاکستان آٹومینیو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے مقابلے میں اگست میں گاڑیوں کی فروخت میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے، گزشتہ سال آٹو سیکٹر نے شدید مشکلات کا سامنا کیا ہے شرح سود میں اضافے کے باعث گاڑیوں کی خرید نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی اور کمپنیز کو اپنے یونٹس بند کرنے پڑگئے تھے۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک کا شرح سود میں کمی کا اعلان، نئی مانیٹری پالیسی جاری

اس حوالے سے سابق چیئرمین پاکستان آٹو مینیوفیکچررز ایسوسی ایشن مشہود علی خان کا کہنا ہے کہ فوری طور پر ایسا ممکن نظر نہیں آتا، انکا کہنا تھا کہ جب تک شرح سود 10 فیصد یا اس سے بھی کم نہیں ہوجاتا انہیں بہتری کے امکانات کم نظر آرہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ جب تک گاڑیاں خریدی نہیں جائیں گی تب تک انڈسٹری آگے نہیں بڑھ سکے گی، اور یہ تب ممکن ہوگا جب عام آدمی کی جیب اس کی اجازت دے گی۔

مشہود علی خان کا کہنا ہے کہ اس وقت اوسط آمدن کے شہری جو چھوٹی گاڑی خریدا کرتے تھے وہ گاڑی کی سلیب سے نکل چکے ہیں یا تو وہ پبلک ٹرانسپورٹ پرآگئے ہیں یا پھر موٹر سائیکل پر، اور اس وقت ماحول ایسا ہے کہ گاڑی کی پرانی یا نئی کمپنیز اپنی پراڈکٹس الیٹ کلاس کے لیے لانچ کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی جاری کردی، شرح سود 22 فیصد پر برقرار

مشہود علی خان کا کہنا ہے کہ پہلے تنخواہ دار طبقہ بینک کی طرف جاتا تھا اور قسطوں پر گاڑی لے لیتا تھا اب ماحوال یہ بن گیا ہے کہ شرح سود بڑھنے سے ایک گاڑی کی قیمت میں کم سے کم 10لاکھ روپے تک اضافہ ہوچکا ہے اور اس کے اثرات براہ راست محسوس بھی کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟