سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری میثاقِ جمہوریت نہیں بلکہ موتِ جمہوریت کرنے جا رہے ہیں۔ اس ملک میں جمہوریت تو ہے ہی نہیں، جمہوریت کا جنازہ تو پارلیمنٹ کے باہر سڑک پر نکل چکا ہے۔
راولپنڈی :سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو#SheikhRasheed pic.twitter.com/ZkCM9gbaz6
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 12, 2024
انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اس طرح تو منشیات فروشوں کو گھروں سے نہیں پکڑا جاتا جس طرح اسمبلی ممبران کو اسمبلی کے اندر سے پکڑا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔
مزید پڑھیں: 3 بار چلا کاٹا پہلا دور ہے میرا کسی سے رابطہ نہیں، شیخ رشید
سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسپیکر اگر استعفیٰ نہیں دیتا تو کوئی ایک ممبر ان کے خلاف عدم اعتماد لے آئے، صرف ایک ممبر بھی عدم اعتماد کرسکتا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ بجلی آج پھر مہنگی کردی گئی ہے، ہر دوسرے دن ریٹ میں اضافہ کردیا جاتا ہے، اس طرح تو یہ مردوں کو اور مارنے کے مترادف ہے۔
’تعلیم کا حال یہ ہے کہ جہاں 3ہزار بچیاں پڑھتی تھیں، اب 300 بھی نہیں پڑھ رہی ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ غریب دیہاڑی دار مزدوروں کو تو کیسز سے نکال دینا چاہیے، 8تاریخ کو جس نے کنٹینر لگائے، ظلم و عظیم کیا یہ نالائق اور نااہل ہیں۔ اصل حکومت سے میری التجا ہے کہ معاملات کو ٹھیک کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں کرینوں پر لٹکا دیں، سزا دیں لیکن ملک بچالیں، شیخ رشید
ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈٓا پور میرے دوست ہیں، چلا کاٹنے سے بہتر تھا کہ 4 مہینے جیل کاٹ لیتا، یہ اقتدار کے بھوکے ہیں، اور عوام میں ذلیل ہوچکے ہیں۔ اب تو خوف کے مارے کوئی بتاتا ہی نہیں کہ وہ اسمبلی کا ممبر ہے، کیونکہ لوگ سوال کرتے ہیں کہ آپ فارم 45 کے ممبر ہیں یا 47 کے ممبر ہیں۔