ہمیں کرینوں پر لٹکا دیں، سزا دیں لیکن ملک بچالیں، شیخ رشید

پیر 15 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیر و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حالات خراب اور معیشت تشویشناک ہے۔ یہ ملک میں چھینا جھپٹی چاہتے ہیں، حالات اتنے خراب کر دیں گے کہ سنبھالے نہیں جائیں گے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستاں میں کیا حالات ہیں؟ لوگ حکومت پر لعنت بھیجتے ہیں، خدا کے لیے اپنی عزت اور ملک بچائیں، ہمیں کرینوں پر لٹکا دیں، سزا دیں لیکن ملک بچالیں۔

مزید پڑھیں:ناشتہ ریڑھی پر کرتا ہوں پھر بھی گیس کا بل لاکھ روپے آیا، شیخ رشید احمد

اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر 686 مقدمات ہیں، اگر ایک ایک ہفتہ بھی جرح ہو تو 10 سال ختم نہیں ہوگی، بہتر تھا کہ ہماری 2، 2 سال جو سزا بنتی ہے وہ دے دیتے تو ہم کاٹ لیتے۔

انہوں نے کہا کہ صنم جاوید کو وکیل کے چیمبر سے اٹھایا گیا ہے، پولیس نے اپنے ساتھ کچھ اور لوگوں کے وقار کا بھی ستیاناس کردیا ہے۔ ملکی معیشت ان سے سنبھل نہیں رہی، نواز شریف نیا بیانیہ لائیں گے اور عوام ذلیل ہونے کے لیے رہ جائیں گے۔ لوگ مر رہے ہیں مگر کسی کو احساس نہیں، 77 لاکھ پاکستانیوں نے ملک چھوڑنے کے لیے پاسپورٹ جمع کروا دیے ہیں۔

مزید پڑھیں:کینیا کی فلم پاکستان میں بھی دہرائی جاسکتی ہے، شیخ رشید

عمران خان کی دوبارہ گرفتاری پر ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ عمران خان کو کیسے چھوڑیں گے؟ روز کہتے ہیں وہ آرہا ہے لیکن وہ نہیں آرہا، یہاں قبر ایک اور مردے 3 ہیں۔ اب نواز اور شہباز کا فیصلہ بھی ہوگا، ایک مشرق اور دوسرا مغرب کو بھاگے گا، انہوں نے تو اپنے کیسز ختم کرائے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو سلام ہے، انہوں نے مخصوص نشستوں پر تاریخی فیصلہ دیا ہے، امید ہے کہ عدلیہ ملک کو بچانے میں تاریخی کردار ادا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں