اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کو 31 دسمبر تک گوشوارے جمع کروانے کی ہدایت

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کو مالی سال2023-24 کے گوشوارے 31 دسمبر تک جمع کروانے کی ہدایت کردی، گوشوارے جمع نہ کروانے والے ارکان کی اسمبلی رکنیت معطل کرنے کا عندیہ دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو گوشوارے جمع کروانے کے لیے ڈیڈلائن دے دی

الیکشن کمیشن نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 137 کے تحت تمام اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے ممبران کے لیے لازم ہے کہ وہ اپنے بشمول شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے برائے مالی سال2023-24 مجوزہ فارم۔بی کی صورت میں مقررہ تاریخ سے پہلے یا 31 دسمبر 2024 تک الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروا دیں۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے سیکشن137 کی ذیلی شق(2)کے تحت 2025 کو کمیشن ایک پریس ریلیز کے ذریعے ہر سال یکم جنوری کو مقررہ تاریخ تک مطلوبہ گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کے نام شائع کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کیوں ملتوی ہوئے؟ الیکشن کمیشن نے بتا دیا

16 جنوری ایک حکم کے تحت الیکشن کمیشن 15 جنوری تک مذکورہ گوشوارے جمع نہ کروانے والے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کی رکنیت معطل کردے گا اور مذکورہ گوشوارے جمع نہ کروانے تک وہ پارلیمنٹ و اسمبلی کی کسی بھی کاروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن نے مزید کہا ہے کہ اگرکوئی ممبر اپنے پیش کردہ گوشواروں میں کسی قسم کی غلط معلومات فراہم کرنے کا مرتکب پایا گیا تو کمیشن سیکشن 137 کے تحت گوشوارے جمع کروانے کی تاریخ سے 120 دن کے اندر اس بد عنوانی کے جرم کے ارتکاب کی پاداش میں کاروائی کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp