عمران خان کا سلمان اکرم راجہ کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک

جمعہ 13 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے نئے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا حکمراں اتحاد سے محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں مذاکرات کا فیصلہ

بانی چیئرمین عمران خان نے اسٹیبلیشمنٹ سے مذاکرات کے دروازے بند کرنے کا اعلان کرنے کے بعد اب دوبارہ سے اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر مشترکہ احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کو اپوزیشن جماعتوں کو مشترکہ احتجاجی تحریک، آل پارٹیز کانفرنس اور وکلا تنظیموں کو متحرک کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کی جے یو آئی ف کو سینیٹ انتخابات میں حمایت کی پیشکش

خیال رہے کہ اس سے پہلے سابق اسپیکر اسد قیصر کو مولانا فضل الرحمن اور سابق سیکرٹری جنرل عمر ایوب کو تمام اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا ٹاسک دیا تھا، تاہم مولانا فضل الرحمن نے اتحاد میں شمولیت اختیار کرنے سے انکار کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp